الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: مدینہ کے فضائل کا بیان
The Book About The Virtues Or Al-Madina.
حدیث نمبر: 1890
پی ڈی ایف بنائیں اعراب English
(مرفوع) حدثنا يحيى بن بكير، حدثنا الليث، عن خالد بن يزيد، عن سعيد بن ابي هلال، عن زيد بن اسلم، عن ابيه، عن عمر رضي الله عنه، قال:" اللهم ارزقني شهادة في سبيلك، واجعل موتي في بلد رسولك صلى الله عليه وسلم"، وقال ابن زريع، عن روح بن القاسم، عن زيد بن اسلم، عن ابيه، عن حفصة بنت عمر رضي الله عنه، قالت: سمعت عمر، نحوه، وقال هشام: عن زيد، عن ابيه، عن حفصة، سمعت عمررضي الله عنه.(مرفوع) حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِلَالٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ:" اللَّهُمَّ ارْزُقْنِي شَهَادَةً فِي سَبِيلِكَ، وَاجْعَلْ مَوْتِي فِي بَلَدِ رَسُولِكَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ"، وَقَالَ ابْنُ زُرَيْعٍ، عَنْ رَوْحِ بْنِ الْقَاسِمِ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَتْ: سَمِعْتُ عُمَرَ، نَحْوَهُ، وَقَالَ هِشَامٌ: عَنْ زَيْدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ حَفْصَةَ، سَمِعْتُ عُمَرَرَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ.
ہم سے یحییٰ بن بکیر نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے لیث نے بیان کیا، ان سے خالد بن یزید نے، ان سے سعید بن ابی ہلال نے، ان سے زید بن اسلم نے، ان سے ان کے والد نے اور ان سے عمر رضی اللہ عنہ نے جو فرمایا کرتے تھے اے اللہ! مجھے اپنے راستے میں شہادت عطا کر اور میری موت اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے شہر میں مقدر کر دے۔ ابن زریع نے روح بن قاسم سے، انہوں نے زید بن اسلم سے، انہوں نے اپنی والدہ سے، انہوں نے حفصہ بنت عمر رضی اللہ عنہما سے بیان کیا کہ میں نے عمر رضی اللہ عنہ سے اسی طرح سنا تھا، ہشام نے بیان کیا، ان سے زید نے، ان سے ان کے والد نے، ان سے حفصہ رضی اللہ عنہا نے کہ میں نے عمر رضی اللہ عنہ سے سنا پھر یہی حدیث روایت کی۔

Narrated Zaid bin Aslam from his father: `Umar said, O Allah! Grant me martyrdom in Your cause, and let my death be in the city of Your Apostle."
USC-MSA web (English) Reference: Volume 3, Book 30, Number 114


   صحيح البخاري1890اللهم ارزقني شهادة في سبيلك واجعل موتي في بلد رسولك

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 1890  
1890. حضرت عمر ؓ سے روایت ہے انھوں نے یہ دعا فرمائی: اے اللہ! مجھے اپنے راستے میں شہادت نصیب فرما اور میری موت تیرے (محبوب) رسول اللہ ﷺ کے شہر میں واقع ہو۔ (امام بخاری ؒ نے اس حدیث کی مختلف اسنادذکر کی ہیں:)زید بن اسلم اپنی والدہ سے وہ حضرت حفصہ بنت عمر ؓ سے وہ اپنے باپ حضرت عمر ؓ سے بیان کر تی ہیں۔ حضرت ہشام نے حضرت زید سے، وہ ا پنے والد سے وہ حضرت حفصہ ؓ سے اور انھوں نے حضرت عمر ؓ سے یہی حدیث بیان کی۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:1890]
حدیث حاشیہ:
اللہ پاک نے حضرت عمر فاروق ؓ کی ہر دو دعاؤں کو قبول فرمایا۔
26 ذی الحجہ23ھ بدھ کا دن تھا کہ فجر میں آپ امامت کر رہے تھے ظالم ابو لولو مجوسی نے آپ کو زہر آلود خنجر مارا، زخم کاری تھا، چند دن بعد آپ کا انتقال ہو گیا اور یکم محرم24ھ بروز ہفتہ تدفین عمل میں آئی، اللہ پاک نے آپ کی دوسری دعا بھی اس شان کے ساتھ قبول فرمائی کہ عین حجرہ نبوی پہلوئے رسالت مآب ﷺ میں دفن کئے گئے۔
(وذلك فضل اللہ یؤتیه من یشاء و اللہ ذو الفضل العظیم)
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث\صفحہ نمبر: 1890   
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:1890  
1890. حضرت عمر ؓ سے روایت ہے انھوں نے یہ دعا فرمائی: اے اللہ! مجھے اپنے راستے میں شہادت نصیب فرما اور میری موت تیرے (محبوب) رسول اللہ ﷺ کے شہر میں واقع ہو۔ (امام بخاری ؒ نے اس حدیث کی مختلف اسنادذکر کی ہیں:)زید بن اسلم اپنی والدہ سے وہ حضرت حفصہ بنت عمر ؓ سے وہ اپنے باپ حضرت عمر ؓ سے بیان کر تی ہیں۔ حضرت ہشام نے حضرت زید سے، وہ ا پنے والد سے وہ حضرت حفصہ ؓ سے اور انھوں نے حضرت عمر ؓ سے یہی حدیث بیان کی۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:1890]
حدیث حاشیہ:
(1)
اس دعا کا پس منظر اس طرح بیان کیا گیا ہے کہ حضرت عوف بن مالک اشجعی ؓ نے خواب میں دیکھا کہ سیدنا عمر ؓ شہید کر دیے گئے ہیں۔
انہوں نے یہ خواب حضرت عمر ؓ سے بیان کیا تو آپ نے حسرت بھرے لہجے میں کہا:
مجھے شہادت فی سبیل اللہ کیونکر نصیب ہو سکتی ہے جبکہ میں جزیرۃ العرب کے درمیان رہائش پذیر ہوں؟ میں خود جہاد نہیں کرتا اور اللہ کے بندے ہر وقت میرے آس پاس رہتے ہیں۔
پھر خود ہی کہنے لگے:
مجھے شہادت کیوں نہیں نصیب ہو سکتی؟ اگر اللہ نے چاہا تو مجھے انہی حالات میں وہ شہادت سے نوازے گا۔
اس کے بعد آپ نے وہ دعا کی جس کا اوپر ذکر ہوا ہے۔
آپ کی یہ دعا سن کر آپ کی صاجزادی ام المؤمنین حضرت حفصہ ؓ نے کہا:
یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ آپ فی سبیل اللہ شہید ہوں اور وہ بھی مدینے میں؟ آپ نے فرمایا:
اللہ چاہے گا تو یہ دونوں باتیں ہو جائیں گی۔
(2)
روایات میں یہ بھی ہے کہ حضرت عمر ؓ کی اس عجیب و غریب دعا سے لوگوں کو تعجب ہوتا تھا اور کسی کی سمجھ میں نہیں آتا تھا کہ یہ دونوں باتیں کس طرح ہو سکتی ہیں؟ لیکن بدبخت ابو لؤلؤ نے مسجد نبوی کے محراب میں آپ کو زخمی کیا تو لوگوں کو پتہ چلا کہ دعا کی قبولیت اس طرح مقدر تھی۔
اللہ تعالیٰ نے حضرت عمر ؓ کی دعا کو حرف بہ حرف قبولیت سے نوازا، چنانچہ مدینہ منورہ میں 26 ذوالحجہ 23ھ بروز بدھ نماز فجر پڑھاتے ہوئے شہید ہوئے اور رسول اللہ ﷺ کے ساتھ حجرۂ مبارکہ میں انہیں دفن کیا گیا۔
(فتح الباري: 131/4)
اے اللہ! ہمیں بھی اپنے محبوب کے شہر مدینہ طیبہ میں شہادت کی موت نصیب فرما۔
وما ذٰلك علی الله بعزيز وهو علی كل شئي قدير
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث\صفحہ نمبر: 1890   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.