الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح مسلم کل احادیث 3033 :ترقیم فواد عبدالباقی
صحيح مسلم کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح مسلم
جمعہ کے احکام و مسائل
The Book of Prayer - Friday
1. باب وُجُوبِ غُسْلِ الْجُمُعَةِ عَلَى كُلِّ بَالِغٍ مِنَ الرِّجَالِ وَبَيَانِ مَا أُمِرُوا بِهِ:
1. باب: ہر بالغ مرد پر غسل جمعہ فرض ہونے کا بیان۔
حدیث نمبر: 1959
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
وحدثنا وحدثنا محمد بن رمح ، اخبرنا الليث ، عن يحيى بن سعيد ، عن عمرة ، عن عائشة ، انها قالت: " كان الناس اهل عمل، ولم يكن لهم كفاة فكانوا يكون لهم تفل، فقيل لهم لو اغتسلتم يوم الجمعة ".وحَدَّثَنَا وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ ، أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ عَمْرَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا قَالَتْ: " كَانَ النَّاسُ أَهْلَ عَمَلٍ، وَلَمْ يَكُنْ لَهُمْ كُفَاةٌ فَكَانُوا يَكُونُ لَهُمْ تَفَلٌ، فَقِيلَ لَهُمْ لَوِ اغْتَسَلْتُمْ يَوْمَ الْجُمُعَةِ ".
عمرہ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی، انھوں نے کہا: لو گ کا م کا ج والے تھے ان کے نوکر چاکر نہ ہو تے تھے وہ ایسے تھے کہ ان سے بو آتی تھی تو ان سے کہا گیا: کیا ہی اچھا ہو کہ تم جمعے کے دن نہا لیا کرو۔
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں،لوگ کام کاج کرتے تھے، ان کے نوکرچاکر نہیں تھے، ان سے بدبو اٹھتی تھی تو ان سے کہا گیا، اے کاش! تم جمعہ کے دن نہا لیا کرو۔
ترقیم فوادعبدالباقی: 847


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 1959  
1
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
يَنَتَابُونَ الجُمُعَة:
وہ یکے بعد دیگرے جمعہ کے لیے آتے تھے،
اس لیے باری باری آنے کا یہ معنی نہیں ہے کہ کبھی کچھ آتے اور کبھی دوسرے آتے،
کیونکہ نسائی شریف کی روایت میں يَحضُرُونً کا لفظ ہے اور مِن مَنَازِلِهِم،
اپنے گھروں سے آتے تھے،
بھی اس کا قرینہ ہے۔
(2)
عوالي:
مدینہ کے ان مضافات کو کہتے ہیں،
جو بلند تھے،
اور تین،
چار سے سات،
آٹھ میل تک واقع تھے۔
(3)
العباء:
عبائة کی جمع ہے اونی چادر کو کہتے ہیں،
اس وقت لوگ اونٹ کے بالوں سے بناتے تھے۔
(4)
كفاة:
كاف کی جمع ہے،
نوکر چاکر جو انسان کو کام کاج کے لیے کفایت کرتے ہیں۔
(5)
تفل:
بدبو،
کام کاج کے کپڑے،
جب پسینہ آتا ہے تو ان سے بدبو محسوس ہوتی ہے۔
فوائد ومسائل:
اس حدیث میں جمعہ کے لیے غسل کرنے کا پس منظر اور سبب بتایا گیا ہے،
اس لیے جمہور علماء اس پس منظر کی بناء پر غسل کو ضرورت پر محمول کرتے ہیں اس کو جمعہ کے لیے ہر ایک کے لیے لازم قرارنہیں دیتے۔
لیکن جس طرح حج میں رمل مشرکین کے سامنے قوت کے اظہار کے لیے کیا گیا تھا۔
لیکن اس کے بعد اس کو باقی رکھا گیا۔
اسی طرح شروع میں تو سبب یہی تھا لیکن بعد میں آپﷺ نے حکم عام دے دیا۔
جیسا کہ ابو سعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روایت ہے۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث\صفحہ نمبر: 1959   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.