الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: روزے کے مسائل کا بیان
The Book of As-Saum (The Fasting).
66. بَابُ صَوْمِ يَوْمِ الْفِطْرِ:
66. باب: عیدالفطر کے دن روزہ رکھنا۔
(66) Chapter. Observing Saum on the first day of Eid-uI- Fitr.
حدیث نمبر: 1992
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب English
(مرفوع) وعن صلاة بعد الصبح والعصر".(مرفوع) وَعَنْ صَلَاةٍ بَعْدَ الصُّبْحِ وَالْعَصْرِ".
‏‏‏‏ اور صبح اور عصر کے بعد نماز پڑھنے سے (منع فرمایا)۔

He also forbade the prayers after the Fajr (morning) and the `Asr (afternoon) prayers.
USC-MSA web (English) Reference: Volume 3 , Book 31 , Number 212



تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:1992  
1992. اس حدیث میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے نماز فجر اور نماز عصر کے بعد نفل پڑھنے سے منع فرمایا ہے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:1992]
حدیث حاشیہ:
(1)
ان احادیث سے معلوم ہوا کہ عید الفطر اور عید الاضحیٰ کے دن روزہ رکھنا منع ہے، خواہ وہ روزہ نذر کا ہو یا کفارے کا اور وہ نفلی ہو یا قضا کا، الغرض ہر قسم کا روزہ رکھنا منع ہے۔
اس میں کسی کا اختلاف نہیں۔
دراصل امام بخاری ؒ نے اس عنوان سے ایک اختلاف کی طرف اشارہ کیا ہے کہ اگر کسی نے ایک روزے کی نذر مانی، اتفاق سے وہ نذر عید کے دن آ پڑی، مثلا:
کسی نے کہا کہ جس دن زید آیا میں اس دن روزہ رکھوں گا۔
زید عید کے دن آیا تو نذر صحیح ہو گی یا نہیں؟ جمہور کے نزدیک اس قسم کی نذر صحیح نہیں کیونکہ اس دن روزہ رکھنے کی ممانعت ہے ہاں، احناف کے ہاں نذر صحیح ہو گی لیکن اس کے ذمے اس دن کی قضا دینا ہو گی۔
بہرحال اس دن کی نذر صحیح نہیں کیونکہ رسول اللہ ﷺ نے اس دن کا روزہ رکھنے سے منع کیا ہے۔
(فتح الباري: 304/4) (2)
حدیث مذکور میں اس علت کی طرف اشارہ ہے جس کی بنا پر ان دو دنوں میں روزہ رکھنا منع ہے۔
ایک روزوں سے افطار کی وجہ سے اس دن روزے رکھنے کی ممانعت ہے کیونکہ روزہ اور افطار دونوں متضاد ہیں جو بیک وقت اکٹھے نہیں ہو سکتے، اسی طرح قربانی کا گوشت کھانے کے دن بھی روزہ رکھنا منع ہے کیونکہ قربانی کا گوشت تناول کرنے کا تقاضا ہے کہ اس دن روزہ نہ رکھا جائے۔
(3)
ان دو دنوں کے علاوہ ایام التشریق (ذوالحجہ کی گیارہ، بارہ اور تیرہ تاریخ)
کے روزے رکھنے بھی ممنوع ہیں، البتہ حج تمتع کرنے والے جس حاجی کے پاس قربانی نہ ہو وہ ان دنوں میں روزے رکھ سکتا ہے۔
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث\صفحہ نمبر: 1992   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.