الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
الادب المفرد کل احادیث 1322 :حدیث نمبر
الادب المفرد
كتاب الوالدين
12. بَابُ لاَ يَسْتَغْفِرُ لأَبِيهِ الْمُشْرِكِ
12. مشرک (ماں) باپ کے لیے دعائے مغفرت نہ کی جائے
حدیث نمبر: 23
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
حدثنا إسحاق، قال‏:‏ اخبرنا علي بن حسين قال‏:‏ حدثني ابي، عن يزيد النحوي، عن عكرمة، عن ابن عباس، في قوله عز وجل‏:‏ ‏ ﴿إما يبلغن عندك الكبر احدهما او كلاهما فلا تقل لهما اف‏﴾ [الإسراء: 23]‏ إلى قوله‏:‏ ‏‏ ﴿كما ربياني صغيرا‏﴾ [الإسراء: 24] ‏، فنسختها الآية في براءة‏:‏ ‏ ﴿‏ما كان للنبي والذين آمنوا ان يستغفروا للمشركين ولو كانوا اولي قربى من بعد ما تبين لهم انهم اصحاب الجحيم﴾ [التوبة: 113].‏حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ، قَالَ‏:‏ أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ حُسَيْنٍ قَالَ‏:‏ حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ يَزِيدَ النَّحْوِيِّ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ‏:‏ ‏ ﴿إِمَّا يَبْلُغَنَّ عِنْدَكَ الْكِبَرَ أَحَدُهُمَا أَوْ كِلاَهُمَا فَلاَ تَقُلْ لَهُمَا أُفٍّ‏﴾ [الإسراء: 23]‏ إِلَى قَوْلِهِ‏:‏ ‏‏ ﴿كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا‏﴾ [الإسراء: 24] ‏، فَنَسَخَتْهَا الْآيَةُ فِي بَرَاءَةَ‏:‏ ‏ ﴿‏مَا كَانَ لِلنَّبِيِّ وَالَّذِينَ آمَنُوا أَنْ يَسْتَغْفِرُوا لِلْمُشْرِكِينَ وَلَوْ كَانُوا أُولِي قُرْبَى مِنْ بَعْدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُمْ أَنَّهُمْ أَصْحَابُ الْجَحِيمِ﴾ [التوبة: 113].‏
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے آیت کریمہ: «إِمَّا يَبْلُغَنَّ عِنْدَكَ الْكِبَرَ أَحَدُهُمَا أَوْ كِلَاهُمَا فَلَا تَقُلْ لَهُمَا أُفٍّ وَلَا تَنْهَرْهُمَا وَقُلْ لَهُمَا قَوْلًا كَرِيمًا ٭ وَاخْفِضْ لَهُمَا جَنَاحَ الذُّلِّ مِنَ الرَّحْمَةِ وَقُلْ رَبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا» [الاسراء: 23، 24] اگر ان دونوں میں سے ایک یا دونوں تیرے سامنے بڑھاپے کو پہنچ جائیں تو ان سے اُف تک نہ کہہ اور انہیں مت جھڑک، اور ان سے بہت احترام والی (ادب و احترام سے) بات کر۔ اور ان کے سامنے رحم دلی سے عاجزی کے ساتھ اپنا بازو (پہلو) جھکائے رکھ اور کہہ: میرے رب ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں میری پرورش کی۔ کے بارے میں فرمایا کہ اس آیت کو سورۂ براءت والی آیت: «مَا كَانَ لِلنَّبِيِّ وَالَّذِينَ آمَنُوا أَنْ يَسْتَغْفِرُوا لِلْمُشْرِكِينَ وَلَوْ كَانُوا أُولِي قُرْبَى مِنْ بَعْدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُمْ أَنَّهُمْ أَصْحَابُ الْجَحِيمِ» [التوبة: 113] نبی اور ایمان والوں کے لائق نہیں کہ وہ مشرکوں کے لیے بخشش کی دعا کریں خواہ وہ ان کے قریبی رشتہ دار ہی ہوں، ان کے متعلق یہ واضح ہو جانے کے بعد کہ وہ بلاشبہ دوزخی ہیں۔ نے منسوخ کر دیا۔

تخریج الحدیث: «حسن: أخرجه الطبراني فى تفسيره: 421/17»

قال الشيخ الألباني: حسن


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 23  
1
فوائد ومسائل:
(۱)والدین کے فوت ہونے کے بعد ان کے ساتھ حسن سلوک کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ان کی مغفرت اور بخشش کی دعا کی جائے، لیکن یہ اس صورت میں جائز ہے جب ان کی وفات ایمان کی حالت میں ہوئی ہو۔ بصورت دیگر ان کے لیے دعا کرنا ناجائز ہے۔
(۲) مذکورہ بالا حدیث میں سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے قول کا بھی یہی مطلب ہے کہ پہلی آیت میں جو عموم تھا کہ والدین خواہ کافر ہوں یا مسلمان، ہر شخص کو اپنے والدین کے لیے رحمت کی دعا کرنی چاہیے، یہ عموم سورۂ توبہ کی آیت سے منسوخ ہوگیا اور دعا کو صرف مسلمان والدین تک محدود کر دیا گیا۔
(۳) سورۂ توبہ کی آیت میں اگرچہ والدین کا نام تو نہیں لیا گیا لیکن اولیٰ القربی میں والدین بطریق اولیٰ داخل ہیں۔
(۴) اگر ماں باپ کافر یا مشرک یا بے عمل ہوں تو ان کی زندگی میں ان کی ہدایت کی دعا کرنی چاہیے۔ آیات کی وضاحت گزشتہ اوراق میں بیان کی جاچکی ہے۔
   فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث\صفحہ نمبر: 23   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.