الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
الادب المفرد کل احادیث 1322 :حدیث نمبر
الادب المفرد
كتاب الوالدين
14. بَابُ لاَ يَسُبُّ وَالِدَيْهِ
14. والدین کو گالی دینے کی ممانعت کا بیان
حدیث نمبر: 28
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
حدثنا محمد بن سلام، قال‏:‏ اخبرنا مخلد، قال‏:‏ اخبرنا ابن جريج قال‏:‏ سمعت محمد بن الحارث بن سفيان يزعم، ان عروة بن عياض اخبره، انه سمع عبد الله بن عمرو بن العاص يقول‏:‏ من الكبائر عند الله تعالى ان يستسب الرجل لوالده‏.‏حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلاَمٍ، قَالَ‏:‏ أَخْبَرَنَا مَخْلَدٌ، قَالَ‏:‏ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ قَالَ‏:‏ سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ الْحَارِثِ بْنِ سُفْيَانَ يَزْعُمُ، أَنَّ عُرْوَةَ بْنَ عِيَاضٍ أَخْبَرَهُ، أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللهِ بْنَ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ يَقُولُ‏:‏ مِنَ الْكَبَائِرِ عِنْدَ اللهِ تَعَالَى أَنْ يَسْتَسِبَّ الرَّجُلُ لِوَالِدِهِ‏.‏
سیدنا عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں: اللہ تعالیٰ کے ہاں کبیرہ گناہوں میں سے یہ بھی ہے کہ آدمی اپنے والدین کو گالی دلوانے کا سبب بنے۔

تخریج الحدیث: «حسن:» ‏‏‏‏

قال الشيخ الألباني: حسن


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 28  
1
فوائد ومسائل:
(۱)شیخ البانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ سیدنا عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ کے اس قول میں لفظ (عنداللہ)اللہ تعالیٰ کے ہاں کا مطلب یہ ہے کہ عموماً جب کوئی آدمی کسی دوسرے شخص کو گالی دیتا ہے تو وہ اس کو معمولی سمجھتا ہے کیونکہ اکثر و بیشتر وہ کسی بد سلوکی کا جواب دے رہا ہوتا ہے یا اس کے خیال میں وہ مظلوم ہوتا ہے لیکن اللہ کے ہاں یہ معمولی نہیں۔ سیدنا عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ نے بتایا ہے کہ یہ کبیرہ گناہ ہے۔
(۲) والدین کو گالیاں دلوانے کا سبب بننا خود گالیاں دینے کے مترادف ہے۔
(۳) اس میں ضمناً یہ بات بھی آتی ہے کہ کوئی انسان والدین کو ایسا کام کرنے پر مجبور کرے کہ جس پر لوگ انہیں گالیاں دیں یا خود کوئی ایسا کام کرے جس سے لوگ اسے اور اس کے والدین کو برا بھلا کہیں، مثلاً: راستے پر پیشاب کرنا وغیرہ۔
   فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث\صفحہ نمبر: 28   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.