الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: غسل کے احکام و مسائل
The Book of Ghusl (Washing of the Whole Body)
26. بَابُ نَوْمِ الْجُنُبِ:
26. باب: اس بارے میں کہ بغیر غسل کئے جنبی کا سونا جائز ہے۔
(26) Chapter. Sleeping of a Junub person.
حدیث نمبر: 287
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب English
(مرفوع) حدثنا قتيبة، قال: حدثنا الليث، عن نافع، عن ابن عمر، ان عمر بن الخطاب، سال رسول الله صلى الله عليه وسلم، ايرقد احدنا وهو جنب؟ قال:" نعم، إذا توضا احدكم فليرقد وهو جنب".(مرفوع) حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ، سَأَل رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَيَرْقُدُ أَحَدُنَا وَهُوَ جُنُبٌ؟ قَالَ:" نَعَمْ، إِذَا تَوَضَّأَ أَحَدُكُمْ فَلْيَرْقُدْ وَهُوَ جُنُبٌ".
ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے لیث بن سعد نے بیان کیا، انہوں نے نافع سے، وہ ابن عمر رضی اللہ عنہما سے کہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ کیا ہم میں سے کوئی جنابت کی حالت میں سو سکتا ہے؟ فرمایا ہاں، وضو کر کے جنابت کی حالت میں بھی سو سکتے ہو۔


Hum se Qutaibah bin Sa’eed ne bayan kiya, unhon ne kaha hum se Laith bin Sa’d ne bayan kiya, unhon ne Nafe’ se, woh Ibn-e-Umar Radhiallahu Anhuma se ke Umar bin Khattaab Radhiallahu Anhu ne Rasoolullah Sallallahu Alaihi Wasallam se poocha ke kya hum mein se koi janabat ki haalat mein so sakta hai? Farmaaya haan, Wuzu kar ke janabat ki haalat mein bhi so sakte ho.

Narrated `Umar bin Al-Khattab: I asked Allah's Apostle "Can any one of us sleep while he is Junub?" He replied, "Yes, if he performs ablution, he can sleep while he is Junub."
USC-MSA web (English) Reference: Volume 1, Book 5, Number 285


   صحيح البخاري287عبد الله بن عمرنعم إذا توضأ أحدكم فليرقد وهو جنب
   صحيح البخاري290عبد الله بن عمرتوضأ واغسل ذكرك ثم نم
   صحيح البخاري289عبد الله بن عمرأينام أحدنا وهو جنب قال نعم إذا توضأ
   صحيح مسلم704عبد الله بن عمرتوضأ واغسل ذكرك ثم نم
   صحيح مسلم703عبد الله بن عمرليتوضأ ثم لينم حتى يغتسل إذا شاء
   صحيح مسلم702عبد الله بن عمرأيرقد أحدنا وهو جنب قال نعم إذا توضأ
   جامع الترمذي120عبد الله بن عمرأينام أحدنا وهو جنب قال نعم إذا توضأ
   سنن أبي داود221عبد الله بن عمرتوضأ واغسل ذكرك ثم نم
   سنن النسائى الصغرى261عبد الله بن عمرتوضأ واغسل ذكرك ثم نم
   سنن النسائى الصغرى260عبد الله بن عمرأينام أحدنا وهو جنب قال إذا توضأ
   سنن ابن ماجه585عبد الله بن عمرأيرقد أحدنا وهو جنب قال نعم إذا توضأ
   موطا امام مالك رواية ابن القاسم46عبد الله بن عمرتوضا واغسل ذكرك ثم نم
   مسندالحميدي672عبد الله بن عمرنعم إذا توضأ ويطعم إن شاء

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  حافظ زبير على زئي رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث موطا امام مالك رواية ابن القاسم 46  
´رات کو جنبی ہو جائے تو کیا کرے؟`
«. . . 280- وبه: أنه قال: ذكر عمر بن الخطاب لرسول الله صلى الله عليه وسلم أنه تصيبه الجنابة من الليل، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: توضأ واغسل ذكرك ثم نم . . . .»
. . . اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے) روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا کہ وہ (بعض اوقات) رات کو جنبی ہو جاتے ہیں (تو کیا کریں؟) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وضو کرو اور اپنی شرمگاہ (ذکر) دھو لو پھر سو جاؤ . . . [موطا امام مالك رواية ابن القاسم: 46]

تخریج الحدیث: [واخرجه البخاري 290، و مسلم 306/25، من حديث مالك به]
تفقه:
➊ جنبی کو چاہئے کہ استنجا اور وضو کرکے اگر سونا چاہے تو سو جائے۔
➋ اگر کوئی مجبوری ہو تو وضو اور غسل کے بغیر جنبی سو سکتا ہے۔
امام سعید بن المسیب رحمہ اللہ نے فرمایا: اگر جنبی بغیر وضو کے سونا چاہے تو سو جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه 1/61 ح667 وسندہ صحيح]
◄ نبی صلی اللہ علیہ وسلم حالتِ جنابت میں وضو یا تیمّم کر کے سو جاتے تھے۔ دیکھئے: [السنن الكبريٰ للبيهقي 1/400 وسنده حسن غريب، وحسنه الحافظ ابن حجر رحمه الله فى فتح الباري 1/394 ح290]
◄ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا جب حالتِ جنابت میں ہوتیں تو وضو یا تیمّم کر کے سو جاتی تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه 1/61 ح676 وسنده صحيح]
➌ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ جنبی آدمی کو وضو کے بغیر نہیں سونا چاہئے۔ [الموطأ 1/48 ح106، وسنده صحيح]
➍ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ جب حالتِ جنابت میں کھانا کھانے یا سونے کا ارادہ کرتے تو اپنا چہرہ اور کہنیوں تک دونوں ہاتھ دھوتے، سر کا مسح کرتے پھر کھانا کھاتے یا سو جاتے تھے۔ [الموطأ 1/48 ح107، وسنده صحيح]
➎ لوگوں کو دین سمجھانے کے لئے ضرورت کے وقت حق بات بیان کرنے سے نہیں شرمانا چاہئے۔
➏ جنابت سے مومن نجس نہیں ہوتا۔
   موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی، حدیث\صفحہ نمبر: 280   
  حافظ زبير على زئي رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث موطا امام مالك رواية ابن القاسم 230  
´میت پر (آواز کے ساتھ) رونے سے میت کو عذاب ہوتا ہے`
«. . . 316- وبه: أنها سمعت عائشة زوج النبى صلى الله عليه وسلم، وذكر لها أن عبد الله بن عمر يقول: إن الميت ليعذب ببكاء الحي، فقالت: يغفر الله لأبي عبد الرحمن، أما إنه لم يكذب ولكنه نسي أو أخطأ، إنما مر رسول الله صلى الله عليه وسلم على يهودية يبكي عليها أهلها، فقال: إنهم ليبكون عليها، وإنها لتعذب فى قبرها. . . .»
. . . اور اسی سند کے ساتھ روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے سامنے ذکر کیا گیا کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: بے شک میت کو گھر والوں کے رونے کی وجہ سے عذاب ہوتا ہے۔ تو انہوں نے فرمایا: ابوعبدالرحمٰن (عبداللہ بن عمر) کی اللہ مغفرت فرمائے، انہوں نے جھوٹ نہیں بولا: لیکن وہ بھول گئے ہیں یا انہیں غلطی لگی ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تو ایک یہودی عورت (کی قبر) کے پاس سے گزرے جس پر اس کے گھر والے رو رہے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ اس پر رو رہے ہیں اور اس کی قبر میں عذاب ہو رہا ہے . . . [موطا امام مالك رواية ابن القاسم: 230]

تخریج الحدیث: [وأخرجه البخاري 1289، ومسلم 932، من حديث مالك به]
تفقه:
➊ میت کو نوحہ کرکے رونے والوں کی وجہ سے عذاب ہوتا ہے، مذکورہ بالا حدیث کو درج ذیل صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین نے بھی بیان کیا ہے:
◄ سیدنا ابوموسیٰ الاشعری رضی اللہ عنہ [سنن الترمذي: 1003، وقال: هذا حديث حسن غريب ابن ماجه: 1594، مسند أحمد 4/414 ح19716، وسنده حسن لذاته واللفظ له وصححه الحاكم 471/2]
◄ سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ [سنن النسائي15/4 ح1850، وسنده حسن، ابن حبان، الاحسان: 3124 دوسرا نسخه: 3134]
◄ سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ [صحيح بخاري: 1291، صحيح مسلم: 933] نیز دیکھئے [نيل المقصود فى التعليق عليٰ سنن ابي داود مخطوط ص716 ح3129]
● معلوم ہوا کہ سیدنا ابن عمررضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نہ بھولے ہیں اور نہ انھیں غلطی لگی ہے بلکہ اصل مسئلہ یہ ہے کہ جو شخص جاہلیت کی طرح رونے پیٹنے کے خلاف تھا اور اس سے منع کرتا تھا تو اس پر ایسا رونے پیٹنے کی وجہ سے کوئی عذاب نہیں ہوتا اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی بیان کردہ دلیل کا یہی مطلب ہے۔ جو شخص جاہلیت کی طرح روتا پیٹتا تھا اور اسے پسند کرتا تھا تو پھر اس پر رونے پیٹنے کی وجہ سے عذاب ہوتا ہے، سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ وغیرہ کی بیان کردہ حدیث کا یہی مطلب ہے۔ نیز دیکھئے [صحيح بخاري قبل ح1284]
➋ علمائے حق کے درمیان بعض مسائل میں اختلاف ہوسکتا ہے۔
➌ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے دوسری صحیح روایت میں آیا ہے کہ «إنما مرّ رسول الله صلى الله عليه وسلم علٰي قبر۔۔۔» رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تو قبر کے پاس سے گزرے تھے۔ الخ [مسند أحمد 2/38 ح4959 وسنده صحيح، سنن ابي داود: 3129، سنن النسائي 4/17 ح1856]
معلوم ہوا کہ یہودیہ کے پاس سے گزرے کا مطلب یہودیہ کی قبر کے پاس سے گزرے تھے، ہے۔
➍ اگر کسی مسئلے میں دوسرے کی اصلاح مقصود ہو تو احسن انداز سے رد کرنا چاہئے۔
➎ کفار ومشرکین اور منافقین وغیرہ کو عذابِ قبر ہوتا ہے۔
➏ دوسرے مسلمان بھائیوں کے لئے ہمیشہ حسنِ ظن کا جذبہ رکھنا چاہئے۔
   موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی، حدیث\صفحہ نمبر: 316   
  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث سنن ابي داود 221  
´جنبی غسل کے بغیر سونا چاہے تو. . . `
«. . . ذَكَرَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ تُصِيبُهُ الْجَنَابَةُ مِنَ اللَّيْلِ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: تَوَضَّأْ وَاغْسِلْ ذَكَرَكَ، ثُمَّ نَمْ . . .»
. . . عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ذکر کیا کہ مجھے رات کو جنابت لاحق ہو جاتی ہے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: وضو کر لو، اور اپنا عضو تناسل دھو کر سو جاؤ . . . [سنن ابي داود/كِتَاب الطَّهَارَةِ: 221]
فوائد و مسائل:
وضو کرو، اپنی شرمگاہ دھو سے یہ ترتیب مراد نہیں، بلکہ پہلے استنجا کرنا اور شرمگاہ دھونا اور پھر وضو کرنا مراد ہے۔ اور یہ وضو مستحب اور تاکیدی ہے۔ علامہ ابن عبدالبر، شوکانی اور شیخ البانی وغیرہ رحمها اللہ یہی بیان کرتے ہیں۔ جبکہ اہل ظاہر اس کے وجوب کے قائل ہیں۔ علامہ ابن دقیق العید بھی اسی طرف مائل ہیں کہ اس میں امر اور شرط کے صیغے وارد ہوئے ہیں۔ بہرحال غسل مؤخر کرنا ہو تو وضو کرنے میں غفلت نہیں کرنی چاہئیے اور جنبی رہنے کو عادت بھی نہیں بنانا چاہئیے اور وضو آدھا غسل سمجھا جاتا ہے۔
   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث\صفحہ نمبر: 221   
  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث 261  
´جنبی کے سونے کا ارادہ کرنے پر اپنا عضو مخصوص دھونے اور وضو کرنے کا بیان۔`
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ عمر رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ذکر کیا کہ وہ رات میں جنبی ہو جاتے ہیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وضو کر لو اور اپنا عضو مخصوص دھو لو، پھر سو جاؤ۔‏‏‏‏ [سنن نسائي/ذكر ما يوجب الغسل وما لا يوجبه/حدیث: 261]
261۔ اردو حاشیہ: جنبی کے لیے سونے سے پہلے کم از کم شرم گاہ دھونا یا صاف کرنا ضروری ہے۔ باقی رہا وضو تو یہ مستحب چیز ہے جیسا کہ پیچھے گزر چکا ہے۔ بعض نے واجب بھی کہا ہے کہ ہو سکتا ہے، اسے موت آ جائے۔
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث\صفحہ نمبر: 261   
  الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 120  
´جنبی جب سونا چاہے تو وضو کر لے۔`
عمر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ انہوں نے نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم سے سوال کیا: کیا ہم میں سے کوئی جنابت کی حالت میں سو سکتا ہے؟ آپ نے فرمایا: ہاں، جب وہ وضو کر لے ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الطهارة/حدیث: 120]
اردو حاشہ:
1؎:
اس سے مراد وضو شرعی ہے لغوی نہیں،
یہ وضو واجب ہے یا غیر واجب اس سلسلہ میں علماء میں اختلاف ہے،
جمہور اس بات کی طرف گئے ہیں کہ یہ واجب نہیں ہے اور داود ظاہری اور ایک جماعت کا کہنا ہے کہ واجب ہے۔
اور پہلا قول ہی راجح ہے جس کی دلیل پچھلی حدیث ہے۔
2؎:
یعنی مستحب ہے کہ وضو کر لے،
یہی جمہور کا مذہب ہے۔
   سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث\صفحہ نمبر: 120   
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:287  
287. حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے، حضرت عمر بن خطاب نے رسول اللہ ﷺ سے پوچھا: کیا ہم میں سے کوئی جنابت کی حالت میں سو سکتا ہے؟ آپ نے فرمایا: ہاں، وضو کر کے بحالت جنابت سو سکتا ہے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:287]
حدیث حاشیہ:

سنن نسائی میں اس حدیث کا سبب ورود بایں الفاظ بیان ہوا ہے۔
حضرت ابن عمر ؓ کو جنابت لاحق ہوئی تو وہ اپنے والد محترم حضرت عمر ؓ کے پاس آئے اور ان سے سونے کے متعلق دریافت کیا تو انھوں نے یہی سوال رسول اللہ ﷺ کے سامنے رکھ دیا۔
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
وضو کر لے اور سو جائے۔
اس بنا پر یہ واقعہ حضرت ابن عمر ؓ سے متعلق ہو گا اور جواب میں صیغہ خطاب اس لیے استعمال فرمایا کہ حضرت ابن عمر ؓ مجلس سوال میں موجود تھے اور مسئلہ بھی ان سے متعلق تھا تو رسول اللہ ﷺ نے براہ راست ان سے خطاب فرمایا کہ وضو کر لو، شرم گاہ دھو لو، پھر سو جاؤ، جیسا کہ آئندہ حدیث نمبر(290)
میں اس کی وضاحت ہے۔
(فتح الباري: 510/1)

پہلا عنوان عام تھا، کیونکہ وہاں (كَيْنُونَة)
کا لفظ ہونا کے معنی میں استعمال ہوا تھا، چاہے انسان مکان میں بیداری کی حالت میں ہو یا نیند کی حالت میں۔
اب یہ دوسرا باب عنوان خاص ہے، یعنی جنبی ہو سکتا ہے روایات میں سوال ہی کے اندر وضو کی قید موجود ہے، یعنی کیا ایسی صورت میں جنبی آدمی وضو کر کے سو سکتا ہے؟ رسول اللہ ﷺ نے سوال کی رعایت کرتے ہوئے اس قید کو جواب میں دہرا دیا۔
ایسی قید میں مفہوم مخالف کی رعایت نہیں ہوتی۔
یہ مطلب نہیں کہ وضو کے بغیر سونا ناجائز ہے، بعض روایات میں نیند کو موت کی بہن کہا گیا ہے۔
(المعجم الأوسط للطبراني:
حدیث: 923 والسلسلة الأحادیث الصحیحة، حدیث: 1087)

ہرانسان کی خواہش ہوتی ہے کہ مجھے موت اچھی حالت میں آئے اسی طرح انسان کا جذبہ ہونا چاہیے کہ نیند بھی اچھی حالت میں (باوضو)
آئے، وضو کرنا ضروری نہیں، افضل ہے اگرچہ بعض ظاہری حضرات اسے واجب قراردیتے ہیں۔
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث\صفحہ نمبر: 287   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.