الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح مسلم کل احادیث 3033 :ترقیم فواد عبدالباقی
صحيح مسلم کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح مسلم
لین دین کے مسائل
17. باب كِرَاءِ الأَرْضِ:
17. باب: زمین کو کرایہ پر دینے کا بیان۔
حدیث نمبر: 3927
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
وحدثنيه حجاج بن الشاعر ، حدثنا ابو الجواب ، حدثنا عمار بن رزيق ، عن الاعمش ، بهذا الإسناد، غير انه قال: فليزرعها، او فليزرعها رجلا.وحَدَّثَنِيهِ حَجَّاجُ بْنُ الشَّاعِرِ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْجَوَّابِ ، حَدَّثَنَا عَمَّارُ بْنُ رُزَيْقٍ ، عَنْ الْأَعْمَشِ ، بِهَذَا الْإِسْنَادِ، غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ: فَلْيَزْرَعْهَا، أَوْ فَلْيُزْرِعْهَا رَجُلًا.
ابو عوانہ نے ہمیں سلیمان (اعمش) سے حدیث بیان کی، کہا: ہمیں ابوسفیان (طلحہ بن نافع) نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ فرما رہے تھے: "جس کے پاس زمین ہو تو (بہتر ہے کہ) وہ اسے ہبہ کرے یا عاریتا دے دے
امام صاحب مذکورہ روایت ایک اور استاد سے بیان کرتے ہیں مگر اس میں یہ ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے خود کاشت کرے یا کسی آدمی کو کاشت کے لیے دے دے۔
ترقیم فوادعبدالباقی: 1536


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 3927  
1
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے محض اس خاطر زمین ٹھیکہ پر دینی شروع کر دی کہ شاید،
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کوئی نیا فرمان جاری کیا ہو جس کا مجھے پتہ نہ چل سکا ہو،
جیسا کہ آگے آ رہا ہے،
حالانکہ آپﷺ نے صرف مخصوص صورت سے منع فرمایا تھا۔
ہر ایک صورت سے نہیں۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث\صفحہ نمبر: 3927   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.