الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: غزوات کے بیان میں
The Book of Al- Maghazi
36. بَابُ غَزْوَةِ الْحُدَيْبِيَةِ:
36. باب: غزوہ حدیبیہ کا بیان۔
(36) Chapter. The Ghazwa of Al- Hudaibiya.
حدیث نمبر: 4164
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب English
(موقوف) حدثنا موسى , حدثنا ابو عوانة , حدثنا طارق , عن سعيد بن المسيب , عن ابيه , انه:" كان ممن بايع تحت الشجرة , فرجعنا إليها العام المقبل فعميت علينا".(موقوف) حَدَّثَنَا مُوسَى , حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ , حَدَّثَنَا طَارِقٌ , عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ , عَنْ أَبِيهِ , أَنَّهُ:" كَانَ مِمَّنْ بَايَعَ تَحْتَ الشَّجَرَةِ , فَرَجَعْنَا إِلَيْهَا الْعَامَ الْمُقْبِلَ فَعَمِيَتْ عَلَيْنَا".
ہم سے موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے ابوعوانہ نے ‘ کہا ہم سے طارق بن عبدالرحمٰن نے ‘ ان سے سعید بن مسیب نے اور ان سے ان کے والد نے کہ انہوں نے بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس درخت کے تلے بیعت کی تھی۔ کہتے تھے کہ جب ہم دوسرے سال ادھر گئے تو ہمیں پتہ نہیں چلا کہ وہ کون سا درخت تھا۔

Narrated Sa`id bin Al-Musaiyab: That his father was amongst those who had given the Pledge of allegiance (to the Prophet ) beneath the Tree, and the next year when they went towards the Tree, they were not able to recognize it.
USC-MSA web (English) Reference: Volume 5, Book 59, Number 482



تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 4164  
4164. حضرت سعید بن مسیب سے روایت ہے، وہ اپنے باپ حضرت مسیب ؓ سے بیان کرتے ہیں، وہ ان لوگوں میں سے تھے جنہوں نے اس درخت کے نیچے بیعت کی تھی، انہوں نے فرمایا: جب ہم دوسرے سال ادھر گئے تو ہمیں پتہ ہی نہ چل سکا کہ وہ کون سا درخت تھا۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:4164]
حدیث حاشیہ:
بہر حال بعد میں حضرت عمر ؓ نے اس درخت کو کٹوا دیا تاکہ وہ پرستش گاہ نہ بن جائے۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث\صفحہ نمبر: 4164   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.