الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: غزوات کے بیان میں
The Book of Al- Maghazi
36. بَابُ غَزْوَةِ الْحُدَيْبِيَةِ:
36. باب: غزوہ حدیبیہ کا بیان۔
(36) Chapter. The Ghazwa of Al- Hudaibiya.
حدیث نمبر: 4165
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب English
(موقوف) حدثنا قبيصة , حدثنا سفيان , عن طارق , قال: ذكرت عند سعيد بن المسيب الشجرة , فضحك فقال: اخبرني ابي , وكان شهدها.(موقوف) حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ , حَدَّثَنَا سُفْيَانُ , عَنْ طَارِقٍ , قَالَ: ذُكِرَتْ عِنْدَ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ الشَّجَرَةُ , فَضَحِكَ فَقَالَ: أَخْبَرَنِي أَبِي , وَكَانَ شَهِدَهَا.
ہم سے قبیصہ بن عقبہ نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے سفیان ثوری نے بیان کیا ‘ ان سے طارق بن عبدالرحمٰن نے بیان کیا کہ سعید بن مسیب کی مجلس میں «الشجرة» کا ذکر ہوا تو وہ ہنسے اور کہا کہ میرے والد نے مجھے بتایا کہ وہ بھی اس درخت کے تلے بیعت میں شریک تھے۔

Narrated Tariq: (The tree where the Ridwan Pledge of allegiance was taken by the Prophet) was mentioned before Sa`id bin Al-Musaiyab. On that he smiled and said, "My father informed me (about it) and he had witnessed it (i.e. the Pledge) ."
USC-MSA web (English) Reference: Volume 5, Book 59, Number 483



تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:4165  
4165. حضرت طارق بن عبدالرحمٰن سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ سعید بن مسیب کی مجلس میں (الشجرة) کا ذکر ہوا تو وہ ہنس پڑے اور کہا: میرے والد گرامی نے مجھے بتایا تھا اور وہ اس درخت کے نیچے بیعت کے وقت وہاں موجود تھے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:4165]
حدیث حاشیہ:

جس درخت کے نیچے بیعت رضوان ہوئی تھی وہ کبڑا تھا جسے حدباء کہا جاتا تھا، اسی درخت کے نام سےحدیبیہ موسوم ہے۔

حضرت ابن عمرؓ نے بھی مسیب بن حزن ؓ کی موافقت کرتے ہوئے فرمایا کہ آئندہ سال جب ہم عمرے کے لیے آئے تو جس درخت کے نیچے ہم نے بیعت کی تھی وہ شخص بھی اس کی شناخت پر متفق نہ ہوسکے۔
یہ بھی اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک رحمت تھی۔
(صحیح البخاري، الجھاد والسیر، حدیث: 2958)
چونکہ اس درخت کے نیچے خیروبرکت پر مشتمل بیعت رضون ہوئی تھی، اس لیے لوگوں کے فتنے میں مبتلا ہونے کے اندیشے کی وجہ سے اس کی جگہ نگاہوں سے مخفی ہوگئی۔
اگر وہ باقی رہتا تو خطرہ تھا کہ لوگ اس کی انتہائی تعظیم کے پیش نظر اس کی پوجا شروع کردیں گے جیسا کہ اس سے ادنیٰ مقامات کے ساتھ جہلاء کا برتاؤ ہوتا ہے۔
لوگ اس کے ساتھ خیروشر کا عقیدہ وابستہ کرلیتے ہیں۔
حضرت ابن عمر ؓ نے اسی اندیشے کی وجہ سے فرمایا کہ اس کا لوگوں کی نگاہوں سے مخفی ہوجانابھی اللہ کی رحمت تھی۔
(فتح الباري: 143/6)
البتہ حافظ ابن حجر ؒ لکھتے ہیں کہ سعید بن مسیب کا یہ کہنا کہ آئندہ سال لوگ اس جگہ کو نہ پہچان سکے، اس بات پر دلالت نہیں کرتا کہ اس کی پہچان اٹھالی گئی تھی اور لوگوں کو بالکل اس کا علم نہ تھا کیونکہ اس سے پہلے امام بخاری ؒ نے حضرت جابر ؓ سے نقل کیا ہے کہ اگر میں آج دیکھ سکتا تو ضرور تمھیں درخت کی جگہ دکھاتا، اس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ بعینہ درخت کی جگہ پہچانتے تھے۔
ابن سعد نے صحیح سند کے ساتھ بیان کیا ہے کہ حضرت عمر ؓ کوپتہ چلا کہ لوگ درخت کے پا س آکر ٹھہرتے ہیں اور نمازیں پڑھتے ہیں تو آپ نے لوگوں کو ڈانٹا اور اس سے منع فرمایا، پھر اس درخت کے کاٹ دینے کا حکم دیا، اس حکم کی تعمیل کی گئی اور درخت کو کاٹ دیا گیا، پھر اس کی جگہ لوگوں کی نگاہوں سے مخفی ہوگئی۔
(الطبقات الکبریٰ لابن سعد: 100/2۔
وفتح الباري: 558/7)


واضح رہے کہ اس درخت کے نیچے لوگوں نے مسجد تعمیر کرلی تھی اور تبرک کے طور پر نماز پڑھتے تھے، چونکہ اسلام میں اس طرح کے تبرکات کی کوئی گنجائش نہیں اس لیے اسے ختم کردیا گیا۔
واللہ اعلم۔
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث\صفحہ نمبر: 4165   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.