الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
موطا امام مالك رواية ابن القاسم کل احادیث 657 :حدیث نمبر
موطا امام مالك رواية ابن القاسم
ایمان و عقائد کے مسائل
ईमान और विश्वास के नियम
4. تقدیر کا بیان
“ भाग्य यानि नसीब के बारे में ”
حدیث نمبر: 5
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
187- مالك عن زياد بن سعد عن عمر بن مسلم عن طاووس انه قال: ادركت ناسا من اصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم يقولون: كل شيء بقدر. قال: وسمعت عبد الله بن عمر يقول: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: كل شيء بقدر حتى العجز والكيس.187- مالك عن زياد بن سعد عن عمر بن مسلم عن طاووس أنه قال: أدركت ناسا من أصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم يقولون: كل شيء بقدر. قال: وسمعت عبد الله بن عمر يقول: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: كل شيء بقدر حتى العجز والكيس.
طاؤس (تابعی) سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں سے ایک جماعت کو یہ کہتے ہوئے پایا ہے کہ ہر چیز تقدیر سے ہے۔ طاؤس نے کہا: میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو فرماتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر شے تقدیر سے ہے حتیٰ کہ عاجزی اور عقل مندی بھی تقدیر سے ہے۔
ताऊस (ताबई) से रिवायत है कि मैं ने रसूल अल्लाह सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम के सहाबा में से कुछ को ये कहते हुए पाया है कि हर चीज़ तक़दीर से है। ताऊस ने कहा ! मैं ने हज़रत अब्दुल्लाह बिन उमर रज़ि अल्लाहु अन्हुमा को कहते हुए सुना कि रसूल अल्लाह सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम ने फ़रमाया ! “हर चीज़ तक़दीर से है यहां तक कि नरम स्वभाव और अक़ल मंदी भी तक़दीर से है।”

تخریج الحدیث: «187- الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 899/2 ح 1728، ك 46 ب 1 ح 4) التمهيد 62/2، الاستذكار:1660 و أخرجه مسلم (2655) من حديث مالك به من رواية يحيي بن يحيي وجاء في الأصل: عمر بن مسلم.»

قال الشيخ زبير على زئي: سنده صحيح

   صحيح مسلم6751عبد الله بن عمر كل شيء بقدر حتى العجز والكيس، او الكيس والعجز
   موطا امام مالك رواية ابن القاسم5عبد الله بن عمركل شيء بقدر حتى العجز والكيس
   مشكوة المصابيح80عبد الله بن عمركل شيء بقدر حتى العجز والكيس

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  حافظ زبير على زئي رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث موطا امام مالك رواية ابن القاسم 5  
´تقدیر کا بیان`
«. . . قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: كل شيء بقدر حتى العجز والكيس . . .»
. . . رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر شے تقدیر سے ہے حتیٰ کہ عاجزی اور عقل مندی بھی تقدیر سے ہے . . . [موطا امام مالك رواية ابن القاسم: 5]

تخریج الحدیث: [وأخرجه مسلم 2655، من حديث ما لك به ● و من رواية يحيى بن يحيي وجاء فى الأصل: عمر بن مسلم]
تفقہ:
➊ تقدیر برحق ہے۔
➋ ہر چیز اپنے وجود سے پہلے اپنے خالق اللہ تعالی کے علم و مشیت میں ہے۔
➌ ہر مخلوق کو وہی چیز حاصل ہوتی ہے جو اس کی تقدیر میں لکھی ہوئی ہے۔
➍ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں سے کوئی بھی تقدیر کا منکر نہیں تھا۔
➎ عاجزی سے مراد دنیاوی عاجز ی یا بقول بعض: نافرمانی ہے اور دانائی سے مراد دنیاوی دانائی یا اللہ و رسول کی اطاعت ہے۔ واللہ أعلم۔
➏ سیدنا عبد الله بن عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: «العجز والكيس بقدر» عاجزی اور دانائی تقدیر سے ہے۔ [كتاب القدر امام جعفر بن حمد الفريابي:304 سنده صحيح]
➐ امام أحمد بن حنبل رحمہ اللہ یہ عقیدہ رکھتے تھے کہ تقدیر کے منکر کا جنازہ نہیں پڑھنا چاہئے اور نہ اس کے پیچھے نماز پڑھنی چاہئے۔ دیکھئے [كتاب السنة للخلال: 948 وسنده صحيح]
➑ مولانامحمد یحییٰ گوندلوی حفظہ الله فرماتے ہیں:
تقدیر پر ایمان لانا فرض عین ہے، اس کا منکر بدعتی بلکہ بعض صورتوں میں دائرہ اسلام سے بھی خارج ہو جاتا ہے کیونکہ شریعت نے تقدیر پر ایمان کو فرض قرار دیا ہے۔ تو اس کے انکار کا مطلب شریعت کے اس پہلو کا انکار ہے۔
معنی قدر:
تقدیرکا معنی کسی چیز کی حد بندی ہے، شرعی اصطلاح میں اس کا یہ معنی ہے کہ اللہ تعالی نے ہر چیز کو اس کے پیدا کرنے سے پچاس ہزار سال پہلے ہی ام الکتاب لوح محفوظ میں لکھ دیا تھا۔ اس کا علم چیز کے وجود میں آنے سے پہلے کا ہے، کوئی چیز بھی اپنے وجود میں آنے سے پہلے اور بعد اس کے علم سے باہر نہیں، اس نے ہی پوری کائنات میں ہر ایک امر کو اس کے حدود و اصول میں وضع کیا ہے، کوئی ایسا نہیں جس کو اللہ تعالی نے اس کے خالق اور پیدائش سے پہلے ضبط اور لکھ دیا ہو۔ [عقيده اهلحديث ص323]
➒ مسلۂ تقدیر مفصیل تحقیق کے لئے دیکھئے شرح حدیث جبریل [ص 15، 96]
   موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی، حدیث\صفحہ نمبر: 187   
  حافظ زبير على زئي رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث مشكوة المصابيح 80  
´مخلوقات کی تقدیر`
«. . . ‏‏‏‏وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «كُلُّ شَيْءٍ بِقَدَرٍ حَتَّى الْعَجز والكيس» . رَوَاهُ مُسلم . . .»
. . . سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر چیز تقدیر کے ساتھ ہے یہاں تک کہ نادانی اور دانائی (بھی)۔ اس کو مسلم نے روایت کیا۔ . . . [مشكوة المصابيح/كِتَاب الْإِيمَانِ: 80]

تخریج:
[صحيح مسلم 6751]

فقہ الحدیث:
➊ عقیدہ تقدیر برحق ہے۔
➋ ہر چیز اپنے وجود سے پہلے اپنے خالق اللہ تعالیٰ کے علم و مشیت میں ہے۔
➌ ہر مخلوق کو وہی چیز حاصل ہوتی ہے جو اس کی تقدیر میں لکھی ہوئی ہے۔
➍ یہ صحیح حدیث موطا الامام مالک روایۃ یحییٰ [899/2 ح 1728]، روایتہ عبدالرحمٰن بن القاسم بتحقیقی [187] میں بھی موجود ہے اور امام مالک کی سند سے امام مسلم نے اپنی کتاب صحیح مسلم میں روایت کی ہے۔
➎ موطأ امام مالک اور صحیح مسلم میں اس حدیث کے ساتھ یہ اضافہ بھی ہے کہ طاؤس الیمانی رحمہ اللہ نے فرمایا:
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کی ایک جماعت کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ ہر چیز تقدیر سے ہے۔
➏ عاجزی سے مراد دنیاوی عاجزی یا بقول بعض: نافرمانی ہے اور دانائی سے مراد دنیاوی دانائی یا اللہ ورسول کی اطاعت ہے۔ «والله اعلم»
➐ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا:
«العجز والكيس بقدر» عاجزی اور دانائی تقدیر سے ہے۔ [كتاب القدر للامام جعفر بن محمد الفريابي: 304 وسنده صحيح]
➑ امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ یہ عقیدہ رکھتے تھے کہ تقدیر کے منکر کا جنازہ نہیں پڑھنا چاہئیے اور نہ اس کے پیچھے نماز پڑھنی چاہیئے۔ دیکھئے: [کتاب السنة للخلال: 948 وسندہ صحیح]
   اضواء المصابیح فی تحقیق مشکاۃ المصابیح، حدیث\صفحہ نمبر: 80   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.