الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: حکومت اور قضا کے بیان میں
The Book of Al-Ahkam (Judgements)
10. بَابُ الْقَضَاءِ وَالْفُتْيَا فِي الطَّرِيقِ:
10. باب: چلتے چلتے راستہ میں کوئی فیصلہ کرنا اور فتویٰ دینا۔
(10) Chapter. To give judgements and legal opinions on the road.
حدیث نمبر: Q7153
پی ڈی ایف بنائیں اعراب English
وقضى يحيى بن يعمر في الطريق. وقضى الشعبي على باب داره.وَقَضَى يَحْيَى بْنُ يَعْمَرَ فِي الطَّرِيقِ. وَقَضَى الشَّعْبِيُّ عَلَى بَابُ دَارِهِ.
‏‏‏‏ یحییٰ بن یعمر نے راستہ میں فیصلہ کیا اور شعبی نے اپنے گھر کے دروازے پر فیصلہ کیا۔

حدیث نمبر: 7153
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب English
(مرفوع) حدثنا عثمان بن ابي شيبة، حدثنا جرير، عن منصور، عن سالم بن ابي الجعد، حدثنا انس بن مالك رضي الله عنه، قال:" بينما انا والنبي صلى الله عليه وسلم خارجان من المسجد، فلقينا رجل عند سدة المسجد، فقال: يا رسول الله، متى الساعة؟، قال النبي صلى الله عليه وسلم: ما اعددت لها؟، فكان الرجل استكان، ثم قال: يا رسول الله، ما اعددت لها كبير صيام، ولا صلاة، ولا صدقة، ولكني احب الله ورسوله، قال: انت مع من احببت".(مرفوع) حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ، حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ:" بَيْنَمَا أَنَا وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَارِجَانِ مِنَ الْمَسْجِدِ، فَلَقِيَنَا رَجُلٌ عِنْدَ سُدَّةِ الْمَسْجِدِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَتَى السَّاعَةُ؟، قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا أَعْدَدْتَ لَهَا؟، فَكَأَنَّ الرَّجُلَ اسْتَكَانَ، ثُمَّ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا أَعْدَدْتُ لَهَا كَبِيرَ صِيَامٍ، وَلَا صَلَاةٍ، وَلَا صَدَقَةٍ، وَلَكِنِّي أُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ، قَالَ: أَنْتَ مَعَ مَنْ أَحْبَبْتَ".
ہم سے عثمان بن ابی شیبہ نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے جریر نے بیان کیا، ان سے منصور نے، ان سے سالم بن ابی الجعد نے بیان کیا اور ان سے انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مسجد سے نکل رہے تھے کہ ایک شخص مسجد کی چوکھٹ پر آ کر ہم سے ملا اور دریافت کیا: یا رسول اللہ! قیامت کب ہے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم نے قیامت کے لیے کیا تیاری کی ہے؟ اس پر وہ شخص خاموش سا ہو گیا، پھر اس نے کہا: یا رسول اللہ! میں نے بہت زیادہ روزے، نماز اور صدقہ قیامت کے لیے نہیں تیار کئے ہیں لیکن میں اللہ اور اس کے رسول سے محبت رکھتا ہوں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم اس کے ساتھ ہو گے جس سے تم محبت رکھتے ہو۔

Narrated Anas bin Malik: While the Prophet and I were coming out of the mosque, a man met us outside the gate. The man said, "O Allah's Apostle! When will be the Hour?" The Prophet asked him, "What have you prepared for it?" The man became afraid and ashamed and then said, "O Allah's Apostle! I haven't prepared for it much of fasts, prayers or charitable gifts but I love Allah and His Apostle." The Prophet said, "You will be with the one whom you love."
USC-MSA web (English) Reference: Volume 9, Book 89, Number 267


   صحيح البخاري6171أنس بن مالكأنت مع من أحببت
   صحيح البخاري3688أنس بن مالكأنت مع من أحببت
   صحيح البخاري6167أنس بن مالكإنك مع من أحببت
   صحيح البخاري7153أنس بن مالكأنت مع من أحببت
   صحيح مسلم6711أنس بن مالكأنت مع من أحببت
   صحيح مسلم6710أنس بن مالكأنت مع من أحببت
   صحيح مسلم6713أنس بن مالكإنك مع من أحببت
   صحيح مسلم6710أنس بن مالكأنت مع من أحببت
   جامع الترمذي2386أنس بن مالكالمرء مع من أحب
   جامع الترمذي2385أنس بن مالكالمرء مع من أحب
   سنن أبي داود5127أنس بن مالكالمرء مع من أحب
   المعجم الصغير للطبراني13أنس بن مالكالمرء مع من أحب
   المعجم الصغير للطبراني748أنس بن مالكالمرء مع من أحب
   المعجم الصغير للطبراني739أنس بن مالكالمرء مع من أحب
   مسندالحميدي1224أنس بن مالكما أعددت لها؟

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 2386  
´انجام کار آدمی اپنے دوست کے ساتھ ہو گا۔`
انس بن مالک رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر آدمی اسی کے ساتھ ہو گا جس سے وہ محبت کرتا ہے اور اسے وہی بدلہ ملے گا جو کچھ اس نے کمایا۔‏‏‏‏ [سنن ترمذي/كتاب الزهد/حدیث: 2386]
اردو حاشہ:
نوٹ:
(أنت مع من أحببت ولک ما اکتسبت کے سیاق سے صحیح ہے)
   سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث\صفحہ نمبر: 2386   
  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 5127  
´آدمی جس سے محبت کرے اس سے کہہ دے کہ میں تم سے محبت کرتا ہوں۔`
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کو کسی چیز سے اتنا خوش ہوتے ہوئے کبھی نہیں دیکھا جتنا وہ اس بات سے خوش ہوئے کہ ایک شخص نے کہا: اللہ کے رسول! آدمی ایک آدمی سے اس کے بھلے اعمال کی وجہ سے محبت کرتا ہے اور وہ خود اس جیسا عمل نہیں کر پاتا، تو آپ نے فرمایا: آدمی اسی کے ساتھ ہو گا، جس سے اس نے محبت کی ہے ۱؎۔‏‏‏‏ [سنن ابي داود/أبواب النوم /حدیث: 5127]
فوائد ومسائل:

چاہیے کہ انسان صاحب ایمان ہونے کے ساتھ ساتھ مومنین مخلصین کے ساتھ محبت کرنے کو اپنا سرمایہ بنائے بالخصوص نبی اکرمﷺ اور آپ کے صحابہ کرام رضوان اللہ عنہم اجمعین اور دیگر تمام اہل ایمان خواہ گزرچکے ہوں یا موجود ہوں۔
یا آنے والے۔
اور کفر وکفار اور فاسق وفاجر لوگوں سے بغض وعناد رکھے۔


اس اظہار محبت میں شرط یہ ہے کہ انسان خود اصول شریعت یعنی توحید وسنت پر کاربند اور کفر اور شرک وبدعت سے دور اور بیزار ہو۔
یہ کیفیت کے اہل خیر سے محبت کا دعویٰ ہو۔
مگر عملا ً کفر۔
شرک۔
بدعت میں مبتلا رہے۔
اور ایسے لوگوں سے ربط وضبط بڑھائے رہے تو اس کا اہل خیر سے محبت کا دعویٰ مشکوک ہوگا۔
بطور مثال ابو طالب اور منافقین کے واقعات پیش نظر رہنے چاہییں۔
   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث\صفحہ نمبر: 5127   
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:7153  
7153. سیدنا انس بن مالک ؓ سے روایت ہے،انہوں نے کہا: میں اور نبی ﷺ سے نکل رہے تھے کہ ایک شخص ہمیں مسجد کے دروازے پر ملا اور اس نے پوچھا: اللہ کے رسول! قیامت کب ہوگی؟ نبی ﷺ نے فرمایا: تو نے اس کے لیے کیا تیاری کی ہے؟ یہ سن کر وہ شخص خاموش سا ہوگیا۔پھر کہا: اللہ کے رسول! میں نے زیادہ روزے،زیادہ نمازیں اور زیادہ صدقہ وخیرات تو جمع نہیں کیا، البتہ میں اللہ اور اس کے رسول سے محبت ضرور رکھتا ہوں۔آپ ﷺ نے فرمایا: (قیامت کے دن) تو ان لوگوں کے ساتھ ہوگا جن سے تو محبت کرتا ہے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:7153]
حدیث حاشیہ:

ایک روایت میں ہے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان سن کر بہت خوش ہوئے کہ قیامت کے دن انسان ان لوگوں کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔
جن سے وہ محبت کرتا ہے۔
انھوں نے مزید فرمایا کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سےمحبت کرتا ہوں اور مجھے امید ہے کہ ان سے محبت کرنے کی وجہ سے ان کے ہمراہ قیامت کے دن میرا حشر ہو گا اگرچہ میں ان کے جیسے اعمال کرنے سے قاصر ہوں۔
(صحیح الفضائل اصحاب النبی صلی اللہ علیہ وسلم حدیث 3686)

امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے اس حدیث سے ثابت کیا ہے کہ راستہ چلتے فتوی دینا اور فیصلہ کرنا جائز ہے۔
حافظ ابن حجر رحمۃ اللہ علیہ نے لکھا ہے کہ راستے میں سواری پپر یا چلتے ہوئے فتوی صادر کرنا اللہ تعالیٰ کے حضور تواضع اور انکسارہے۔
اگر عالم دین کسی کمزور ناتواں اور جاہل شخص کے لیے ایسا کرتا ہے تو عند اللہ اور عوام الناس کے ہاں قابل تعریف ہے نیز اگر کسی کے شر سے بچنے کے لیے راستے میں مسئلہ بتا دیا جائے تو یہ بھی قابل تعریف ہے۔
(فتح الباری: 13/164)
الحکم التفصیلی:
المواضيع 1. الفتيا في الطريق (العلم)
2. توجيه السائل إلى ما فيه فائدة (العلم)
3. الإعداد ليوم القيامة (الإيمان)
4. علامة الحب في الله (الأخلاق والآداب)
5. المرء مع من أحب (الأخلاق والآداب)
موضوعات 1. رستے میں فتویٰ دینا (علم)
2. سائل کو مزید فائدہ کی راہنمائی دینا (علم)
3. یوم آخرت کےلیے تیاری کرنا (ایمان)
4. اللہ تعالی کے لیے محبت کرنے کی علامت (اخلاق و آداب)
5. انسان اپنے محبوب کے ساتھ ہوگا (اخلاق و آداب)
Topics 1. Issuing Fatawa On The Way (The Knowledge)
2. Further Guiding the Questioner (The Knowledge)
3. Preparations for the Day of Resurrection (Faith)
4. Signs of loving for Alalh (Ethics and Manners)
5. Nan will be accompanied with the one whome he love (Ethics and Manners)
Sharing Link:
https:
//www.mohaddis.com/View/Sahi-
Bukhari/T8/7153 تراجم الحديث المذكور المختلفة موجودہ حدیث کے دیگر تراجم × ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
٣. شیخ الحدیث مولانا محمد داؤد راز (مکتبہ قدوسیہ)
5. Dr. Muhammad Muhsin Khan (Darussalam)
ترجمۃ الباب:
یحییٰ بن یعمر نے راستہ میں فیصلہ کیا اور شعبہ نے اپنے گھر کے دروازے پر فیصلہ کیاحدیث ترجمہ:
سیدنا انس بن مالک ؓ سے روایت ہے،انہوں نے کہا:
میں اور نبی ﷺ سے نکل رہے تھے کہ ایک شخص ہمیں مسجد کے دروازے پر ملا اور اس نے پوچھا:
اللہ کے رسول! قیامت کب ہوگی؟ نبی ﷺ نے فرمایا:
تو نے اس کے لیے کیا تیاری کی ہے؟ یہ سن کر وہ شخص خاموش سا ہوگیا۔
پھر کہا:
اللہ کے رسول! میں نے زیادہ روزے،زیادہ نمازیں اور زیادہ صدقہ وخیرات تو جمع نہیں کیا، البتہ میں اللہ اور اس کے رسول سے محبت ضرور رکھتا ہوں۔
آپ ﷺ نے فرمایا:
(قیامت کے دن)
تو ان لوگوں کے ساتھ ہوگا جن سے تو محبت کرتا ہے۔
حدیث حاشیہ:

ایک روایت میں ہے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان سن کر بہت خوش ہوئے کہ قیامت کے دن انسان ان لوگوں کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔
جن سے وہ محبت کرتا ہے۔
انھوں نے مزید فرمایا کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سےمحبت کرتا ہوں اور مجھے امید ہے کہ ان سے محبت کرنے کی وجہ سے ان کے ہمراہ قیامت کے دن میرا حشر ہو گا اگرچہ میں ان کے جیسے اعمال کرنے سے قاصر ہوں۔
(صحیح الفضائل اصحاب النبی صلی اللہ علیہ وسلم حدیث 3686)

امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے اس حدیث سے ثابت کیا ہے کہ راستہ چلتے فتوی دینا اور فیصلہ کرنا جائز ہے۔
حافظ ابن حجر رحمۃ اللہ علیہ نے لکھا ہے کہ راستے میں سواری پپر یا چلتے ہوئے فتوی صادر کرنا اللہ تعالیٰ کے حضور تواضع اور انکسارہے۔
اگر عالم دین کسی کمزور ناتواں اور جاہل شخص کے لیے ایسا کرتا ہے تو عند اللہ اور عوام الناس کے ہاں قابل تعریف ہے نیز اگر کسی کے شر سے بچنے کے لیے راستے میں مسئلہ بتا دیا جائے تو یہ بھی قابل تعریف ہے۔
(فتح الباری: 13/164)
ترجمۃ الباب:
سیدنا یحٰیی بن یعمر نے راستے میں فیصلہ سنایا اور امام شعبی نے اپنے گھر کے دروازے پر کھڑے کھڑے ایک فیصلہ کیاحدیث ترجمہ:
ہم سے عثمان بن ابی شیبہ نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے جریر نے بیان کیا، ان سے منصور نے، ان سے سالم بن ابی الجعد نے بیان کیا اور ان سے انس بن مالک ؓ نے کہا کہ میں اور نبی کریم ﷺ مسجد سے نکل رہے تھے کہ ایک شخص مسجد کی چوکھٹ پر آکر ہم سے ملا اور دریافت کیا یا رسول اللہ! قیامت کب ہے؟ آنحضرت ﷺ نے فرمایا، تم نے قیامت کے لیے کیا تیاری کی ہے؟ اس پر وہ شخص خاموش سا ہوگیا، پھر اس نے کہا یا رسول اللہ! میں نے بہت زیادہ روزے، نماز اور صدقہ قیامت کے لیے نہیں تیار کئے ہیں لیکن میں اللہ اور اس کے رسول سے محبت رکھتا ہوں۔
آنحضرت ﷺ نے فرمایا تم اس کے ساتھ ہوگے جس سے تم محبت رکھتے ہو۔
حدیث حاشیہ:
حدیث ترجمہ:
Narrated Anas bin Malik (RA)
:
Apostle." The Prophet (ﷺ) said, "You will be with the one whom you love." حدیث حاشیہ:
حدیث ترجمہ:
حدیث حاشیہ:
حدیث ترجمہ:
حدیث حاشیہ:
حدیث ترجمہ:
حدیث حاشیہ:
حدیث ترجمہ:
حدیث حاشیہ:
حدیث ترجمہ:
حدیث حاشیہ:
حدیث ترجمہ:
حدیث حاشیہ:
حدیث ترجمہ:
حدیث حاشیہ:
حدیث ترجمہ:
حدیث حاشیہ:
رقم الحديث المذكور في التراقيم المختلفة مختلف تراقیم کے مطابق موجودہ حدیث کا نمبر × ترقیم کوڈاسم الترقيمنام ترقیمرقم الحديث (حدیث نمبر)
١.ترقيم موقع محدّث ویب سائٹ محدّث ترقیم7219٢. ترقيم فؤاد عبد الباقي (المكتبة الشاملة)
ترقیم فواد عبد الباقی (مکتبہ شاملہ)
7153٣. ترقيم العالمية (برنامج الكتب التسعة)
انٹرنیشنل ترقیم (کتب تسعہ پروگرام)
6620٤. ترقيم فتح الباري (برنامج الكتب التسعة)
ترقیم فتح الباری (کتب تسعہ پروگرام)
7153٥. ترقيم د. البغا (برنامج الكتب التسعة)
ترقیم ڈاکٹر البغا (کتب تسعہ پروگرام)
6734٦. ترقيم شركة حرف (جامع خادم الحرمين للسنة النبوية)
ترقیم حرف کمپنی (خادم الحرمین الشریفین حدیث ویب سائٹ)
6890٧. ترقيم دار طوق النّجاة (جامع خادم الحرمين للسنة النبوية)
ترقیم دار طوق النجاۃ (خادم الحرمین الشریفین حدیث ویب سائٹ)
7153٨. ترقيم فؤاد عبد الباقي (دار السلام)
ترقیم فواد عبد الباقی (دار السلام)
7153١٠.ترقيم فؤاد عبد الباقي (داود راز)
ترقیم فواد عبد الباقی (داؤد راز)
7153 الحكم على الحديث × اسم العالمالحكم ١. إجماع علماء المسلمينأحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة تمہید باب × بعض لوگوں کا موقف ہے کہ فیصلہ اور فتوی انتہائی اطمینان اور سکون سے دینا چاہیے راستہ چلتے چلتے ایسا کام نہیں کرنا چاہیے۔
امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے ان کی تردید کے لیے یہ عنوان قائم کیا ہے۔
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث\صفحہ نمبر: 7153   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.