الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: اللہ اور سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مضبوطی سے تھامے رہنا
The Book of Holding Fast To The Qur’An and The Sunna
حدیث نمبر: 7271
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب English
(مرفوع) حدثنا عبد الله بن صباح، حدثنا معتمر، قال: سمعت عوفا، ان ابا المنهال حدثه، انه سمع ابا برزة، قال:" إن الله يغنيكم او نغشكم بالإسلام وبمحمد صلى الله عليه وسلم"، قال ابو عبد الله: وقع هاهنا يغنيكم، وإنما هو نعشكم، ينظر في اصل كتاب الاعتصام.(مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَبَّاحٍ، حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ، قَالَ: سَمِعْتُ عَوْفًا، أَنَّ أَبَا الْمِنْهَالِ حَدَّثَهُ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا بَرْزَةَ، قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ يُغْنِيكُمْ أَوْ نَغَشَكُمْ بِالْإِسْلَامِ وَبِمُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ"، قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ: وَقَعَ هَاهُنَا يُغْنِيكُمْ، وَإِنَّمَا هُوَ نَعَشَكُمْ، يُنْظَرُ فِي أَصْلِ كِتَابِ الِاعْتِصَامِ.
ہم سے عبداللہ بن صباح نے بیان کیا، کہا ہم سے معتمر بن سلیمان نے بیان کیا، کہا کہ میں نے عوف اعرابی سے سنا ‘ ان سے ابوالمنہال نے بیان کیا، انہوں نے ابوبرزہ رضی اللہ عنہ سے سنا، انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے تمہیں اسلام اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ غنی کر دیا ہے یا بلند درجہ کر دیا ہے۔

Narrated Abal Minhal: Abu Barza said, "(O people!) Allah makes you self-sufficient or has raised you high with Islam and with Muhammad
USC-MSA web (English) Reference: Volume 9, Book 92, Number 376


   صحيح البخاري7271نضلة بن عبيدإن الله يغنيكم أو نغشكم بالإسلام وبمحمد

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 7271  
7271. سیدنا ابو برزہ اسلمی ؓ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے تمہیں اسلام اور سیدنا محمد ﷺ (کی تعلیم) کے ذریعے سے غنی اور بلند کر دیا ہے۔ ابو عبداللہ (امام بخاری ؓ) نے کہا: اس حدیث میں ''یغینکم'' کے الفاظ ہیں جبکہ اصل یعشکم ہیں حقیقت حال معلوم کرنے کے لیے اصل کتاب الاعتصام دیکھی جائے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:7271]
حدیث حاشیہ:
ورنہ اسلام سے پہلے تم ذلیل اور محتاج تھے۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث\صفحہ نمبر: 7271   
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:7271  
7271. سیدنا ابو برزہ اسلمی ؓ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے تمہیں اسلام اور سیدنا محمد ﷺ (کی تعلیم) کے ذریعے سے غنی اور بلند کر دیا ہے۔ ابو عبداللہ (امام بخاری ؓ) نے کہا: اس حدیث میں ''یغینکم'' کے الفاظ ہیں جبکہ اصل یعشکم ہیں حقیقت حال معلوم کرنے کے لیے اصل کتاب الاعتصام دیکھی جائے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:7271]
حدیث حاشیہ:

دراصل جب ابن زیاد اور مروان نے ملک شام کا کنڑول سنبھال لیا اور عبداللہ بن زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے مکے پر اور خوارج نے بصرے پر قبضہ کرلیا توحضرت ابومنہال اپنے والد کے ہمراہ حضرت ابوبرزہ اسلمی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس گئے اور انھیں صورت حال سے آگاہ کیا تو انھوں نےفرمایا:
میں جو لوگوں سے ناراض ہوں تو محض اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے اللہ تعالیٰ ہی مجھے اس کا اجر دے گا۔
عرب کے لوگو! تم جانتے ہو تمہارا کیا حال تھا کہ تم سب ذلت وقلت اور گمراہی سے گرفتار تھے۔
اللہ تعالیٰ نے اسلام اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کےذریعے سے تمھیں عزت دی اور تمھیں اس بری حالت سے نکالا، پھر اس دنیا نے تمھیں خراب کر دیا۔
دیکھو! یہ شخص جو شام میں حاکم بن بیٹھا ہے وہ دنیا کے لیے لڑ رہا ہے۔
یہ لوگ جو تمہارے سامنے ہیں یہ بھی دنیا کے لیے لڑتے ہیں اور جو مکے میں ہے اللہ کی قسم! وہ بھی حصول دنیا کی خاطر قتال میں مصروف ہے۔
(صحیح البخاري، الفتن، حدیث: 7112)

مقصد یہ ہے کہ تم ذلیل وقلیل اور محتاج تھے۔
تمھیں کتاب وسنت پر عمل کرنے کے نتیجے میں دنیا کی عزت وکثرت اور دولت ملی ہے، اس لیے تم اسلام پر ہی کاربند رہنا، بصورت دیگرذلت ورسوائی کاسامنا کرنا پڑے گا۔

اس سے معلوم ہوتا ہے کہ امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے الگ ایک کتاب "الاعتصام" لکھی تھی جس سے اپنی صحیح میں حدیثیں نقل کی ہیں۔
واللہ أعلم۔
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث\صفحہ نمبر: 7271   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.