الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح مسلم کل احادیث 3033 :ترقیم فواد عبدالباقی
صحيح مسلم کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح مسلم
حیض کے احکام و مسائل
حدیث نمبر: 817
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا ابو اسامة . ح وحدثنا ابو كريب ، حدثنا ابو اسامة ، وابن بشر ، عن هشام ، عن ابيه ، عن عائشة ، " انها استعارت من اسماء، قلادة فهلكت، فارسل رسول الله صلى الله عليه وسلم ناسا من اصحابه في طلبها، فادركتهم الصلاة، فصلوا بغير وضوء، فلما اتوا النبي صلى الله عليه وسلم شكوا ذلك إليه، فنزلت آية التيمم، فقال اسيد بن حضير: جزاك الله خيرا، فوالله ما نزل بك امر قط، إلا جعل الله لك منه مخرجا، وجعل للمسلمين فيه بركة ".حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ . ح وحَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، وَابْنُ بِشْرٍ ، عَنْ هِشَامٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، " أَنَّهَا اسْتَعَارَتْ مِنْ أَسْمَاءَ، قِلَادَةً فَهَلَكَتْ، فَأَرْسَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَاسًا مِنْ أَصْحَابِهِ فِي طَلَبِهَا، فَأَدْرَكَتْهُمُ الصَّلَاةُ، فَصَلَّوْا بِغَيْرِ وُضُوءٍ، فَلَمَّا أَتَوْا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَكَوْا ذَلِكَ إِلَيْهِ، فَنَزَلَتْ آيَةُ التَّيَمُّمِ، فَقَالَ أُسَيْدُ بْنُ حُضَيْرٍ: جَزَاكِ اللَّهُ خَيْرًا، فَوَاللَّهِ مَا نَزَلَ بِكِ أَمْرٌ قَطُّ، إِلَّا جَعَلَ اللَّهُ لَكِ مِنْهُ مَخْرَجًا، وَجَعَلَ لِلْمُسْلِمِينَ فِيهِ بَرَكَةً ".
ہشام کے والد عروہ بن زبیر نے حضرت عائشہؓ سے روایت کی کہ انہوں نے حضرت اسماء ؓ سے عاریتاً ہار لیا، وہ گم ہو گیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے کچھ ساتھیوں کو اس کی تلاش کے لیے بھیجا۔ ان کی نماز کا وقت آ گیا تو انہوں نے بغیر وضو کے نماز پڑھ لی اور جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ سے اس بات کی شکایت کی، (اس پر) تیمم کی آیت اتری تو اسید بن حضیر رضی اللہ عنہ نے (حضرت عائشہؓ سے) کہا: اللہ آپ کو بہترین جزا دے، اللہ کی قسم! آپ کو کبھی کوئی مشکل معاملہ پیش نہیں آیا مگر اللہ تعالیٰ نے آپ کے لیے اس سے نکلنے کی سبیل پیدا کر دی اور اسی میں مسلمانوں کے لیے برکت رکھ کر دی۔
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا سے روایت ہے کہ اس نے اسماء رضی اللہ تعالی عنہا سے عاریتہً ہار لیا، اور وہ ضائع ہو گیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے کچھ ساتھیوں کو اس کی تلاش کی خاطر بھیجا، انہیں نماز کے وقت نے آ لیا تو انہوں نے بغیر وضو کے نماز پڑھ لی، اور جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو اس بات کی شکایت کی، اس پر تیمّم کی آیت اتری تو اسید بن حضیر رضی اللہ تعالی عنہ نے کہا، (اے عائشہ!) اللہ آپ کو بہترین اجر دے، اللہ کی قسم! آپ کسی پریشانی میں مبتلا ہوتی ہیں تو اللہ تعالیٰ آپ کے لیے اس سے نکلنے کی سبیل (راہ) پیدا کر دیتا ہے، اور وہ چیز مسلمانوں کے لیے باعث برکت بنتی ہے۔
ترقیم فوادعبدالباقی: 367

   صحيح البخاري334عائشة بنت عبد اللهخرجنا مع رسول الله في بعض أسفاره حتى إذا كنا بالبيداء أو بذات الجيش انقطع عقد لي فأقام رسول الله على التماسه وأقام الناس معه وليسوا على ماء فأتى الناس إلى أبي بكر الصديق فقالوا ألا ترى ما صنعت عائشة أقامت برسول الل
   صحيح البخاري3672عائشة بنت عبد اللهخرجنا مع رسول الله في بعض أسفاره حتى إذا كنا بالبيداء أو بذات الجيش انقطع عقد لي فأقام رسول الله على التماسه وأقام الناس معه وليسوا على ماء وليس معهم ماء فأتى الناس أبا بكر فقالوا ألا ترى ما صنعت عائشة أقامت برسول ال
   صحيح البخاري4607عائشة بنت عبد اللهقام رسول الله حتى أصبح على غير ماء فأنزل الله آية التيمم فتيمموا
   صحيح البخاري4608عائشة بنت عبد اللهاستيقظ وحضرت الصبح فالتمس الماء فلم يوجد فنزلت يأيها الذين آمنوا إذا قمتم إلى الصلاة
   صحيح البخاري3773عائشة بنت عبد اللهأدركتهم الصلاة فصلوا بغير وضوء فلما أتوا النبي شكوا ذلك إليه فنزلت آية التيمم
   صحيح البخاري5164عائشة بنت عبد اللهاستعارت من أسماء قلادة فهلكت فأرسل رسول الله ناسا من أصحابه في طلبها فأدركتهم الصلاة فصلوا بغير وضوء فلما أتوا النبي شكوا ذلك إليه فنزلت آية التيمم فقال أسيد بن حضير جزاك الله خيرا فوالله ما نزل بك أمر قط إلا جعل الله
   صحيح البخاري5882عائشة بنت عبد اللهحضرت الصلاة وليسوا على وضوء ولم يجدوا ماء فصلوا وهم على غير وضوء فذكروا ذلك للنبي فأنزل الله آية التيمم
   صحيح البخاري4583عائشة بنت عبد اللههلكت قلادة لأسماء فبعث النبي في طلبها رجالا فحضرت الصلاة وليسوا على وضوء ولم يجدوا ماء فصلوا وهم على غير وضوء فأنزل الله
   صحيح البخاري6844عائشة بنت عبد اللهحبست رسول الله والناس وليسوا على ماء فعاتبني وجعل يطعن بيده في خاصرتي ولا يمنعني من التحرك إلا مكان رسول الله فأنزل الله آية التيمم
   صحيح البخاري336عائشة بنت عبد اللهأدركتهم الصلاة وليس معهم ماء فصلوا فشكوا ذلك إلى رسول الله فأنزل الله آية التيمم
   صحيح مسلم817عائشة بنت عبد اللهأدركتهم الصلاة فصلوا بغير وضوء فلما أتوا النبي شكوا ذلك إليه فنزلت آية التيمم
   صحيح مسلم816عائشة بنت عبد اللهأصبح على غير ماء فأنزل الله آية التيمم فتيمموا
   صحيح مسلم5671عائشة بنت عبد اللهأنزل الله الحجاب
   سنن أبي داود317عائشة بنت عبد اللهحضرت الصلاة فصلوا بغير وضوء فأتوا النبي فذكروا ذلك له فأنزلت آية التيمم
   سنن النسائى الصغرى311عائشة بنت عبد اللهأصبح على غير ماء فأنزل الله آية التيمم
   سنن النسائى الصغرى324عائشة بنت عبد اللهبعث رسول الله أسيد بن حضير وناسا يطلبون قلادة كانت لعائشة نسيتها في منزل نزلته فحضرت الصلاة وليسوا على وضوء ولم يجدوا ماء فصلوا بغير وضوء فذكروا ذلك لرسول الله فأنزل الله آية التيمم
   سنن ابن ماجه568عائشة بنت عبد اللهصلوا بغير وضوء فلما أتوا النبي شكوا ذلك إليه فنزلت آية التيمم
   موطا امام مالك رواية ابن القاسم69عائشة بنت عبد اللهخرجنا مع رسول الله فى بعض اسفاره، حتى إذا كنا بالبيداء او بذات الجيش
   مسندالحميدي165عائشة بنت عبد الله

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  حافظ زبير على زئي رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث موطا امام مالك رواية ابن القاسم 69  
´تیمم کا بیان`
«. . . 384- وعن عبد الرحمن بن القاسم عن أبيه عن عائشة زوج النبى صلى الله عليه وسلم أنها قالت: خرجنا مع رسول الله صلى الله عليه وسلم فى بعض أسفاره، حتى إذا كنا بالبيداء أو بذات الجيش انقطع عقد لي، فأقام رسول الله صلى الله عليه وسلم على التماسه، وأقام الناس معه وليسوا على ماء وليس معهم ماء، فأتى الناس إلى أبى بكر فقالوا: ألا ترى ما صنعت عائشة، أقامت برسول الله صلى الله عليه وسلم وبالناس وليسوا على ماء وليس معهم ماء، قالت: فجاء أبو بكر ورسول الله صلى الله عليه وسلم واضع رأسه على فخذي قد نام، فقال: حبست رسول الله صلى الله عليه وسلم والناس وليسوا على ماء وليس معهم ماء، قالت عائشة: فعاتبني أبو بكر وقال ما شاء الله أن يقول، وجعل يطعن بيده فى خاصرتي فلا يمنعني من التحرك إلا مكان رأس رسول الله صلى الله عليه وسلم على فخذي، فنام رسول الله صلى الله عليه وسلم حتى أصبح على غير ماء، فأنزل الله آية التيمم {فتيمموا صعيدا طيبا} فقال أسيد بن حضير: ما هي بأول بركتكم يا آل أبى بكر، قالت: فبعثنا البعير الذى كنت عليه فوجدنا العقد تحته. . . .»
. . . نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ہم کسی سفر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ (مدینے سے) نکلے حتی کہ ہم بیداء یا ذات الجیش کے مقام پر پہنچے تو میرا ہار ٹوٹ کر گر گیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے ساتھ صحابہ اسے تلاش کرنے کے لئے رک گئے اور وہاں پانی نہیں تھا اور نہ لوگوں کے پاس ہی پانی تھا لوگ ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے پاس گئے اور کہا: آپ نہیں دیکھتے کہ عائشہ نے کیا کیا ہے؟ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور لوگوں کو روک لیا ہے، نہ یہاں پانی ہے اور نہ لوگوں کے پاس پانی ہے، پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ تشریف لائے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میری ران پر سر رکھے سو رہے تھے، تو انہوں نے کہا: تو نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور لوگوں کو روک لیا ہے، نہ یہاں پانی ہے اور نہ لوگوں کے پاس پانی ہے، پھر مجھے (میرے ابا) سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے ملامت کی اور جو اللہ چاہتا تھا کہا: وہ میری کوکھ پر ہاتھ چبھو رہے تھے اور میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وجہ سے حرکت نہیں کر سکتی تھی کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میری ران پر سر رکھ کر سو رہے تھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صبح تک سوئے رہے حتی کہ صبح تک پانی نہ ملا تو اللہ نے تیمم والی آیت نازل فرمائی: «فَتَيَمَّمُوا صَعِيدًا طَيِّبًا» پس پاک مٹی سے تیمم کرو۔ [النساء: 43، المائده: 6] تو سیدنا اسید بن حضیر رضی اللہ عنہ نے (خوش ہو کر) فرمایا: اے آل ابوبکر! یہ تمہاری پہلی برکت نہیں ہے، پھر ہم نے وہ اونٹ اٹھایا جس پر میں سوار تھی تو اس کے نیچے سے میرا ہار مل گیا۔ . . . [موطا امام مالك رواية ابن القاسم: 69]

تخریج الحدیث:
[وأخرجه البخاري 334، ومسلم 367، من حديث مالك به * فى الأصل: الْخُضَيْرِ وهو خطأ]

تفقه:
➊ مردوں کے ساتھ سفر میں ان کی عورتیں بھی جا سکتی ہیں، خواہ سفر جہادی ہو یا کوئی عام سفر ہو۔
➋ کہتے ہیں کہ حدیث بالا میں سفر سے مراد غروہ بنی المصطلق والا سفر تھا اور صلصل یا ابواء نامی مقام پر ہار گم ہوا تھا۔ دیکھئے [التمهيد 19/267]
➌ اگر کوئی شخص اتنا مجبور ہو جائے کہ تیمّم بھی نہ کر سکے مثلاً اسے کسی نے باندھ رکھا ہو یا وہ ایسے مقام پر قید ہو جہاں پاک مٹی نہ ہو تو وہ کیا کرے گا؟ صحیح بخاری میں آیا ہے کہ اس موقع پر (تیمّم کے حکم سے پہلے) لوگوں نے بغیر وضو کے نماز پڑھ لی تھی۔ [ح 5882] یہ حدیث [صحيح مسلم 367/109، دارالسلام: 817، اور سنن ابي داود 317، وسنده صحيح] وغیرہما میں بھی موجود ہے۔
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ درج بالا مجبور و اضطراری حالت والا شخص ص حالت میں نماز ترک نہیں کرے گا بلکہ وضو اور تیمم نہ ہونے کی صورت میں بھی نماز ضرور پڑھے گا اور الله سے دعا کرے گا کہ الله اسے بخش دے اور اس مصیبت سے نجات دلائے۔ دیکھئے [التمهيد 275/19، 276،]
اس کے بعد اگر وہ جلدی ہی اس اضطراری حالت سے نکل جائے تو بہتر ہے کہ احتیاط کے طور پر قریبی گذشتہ نمازوں کی قضا پڑھ لے اور اگر لمبا عرصہ اس حالت میں رہے تو مجبورِ محض ہونے کی وجہ سے اس مسئلے میں مرفوع القلم ہے۔ ان شاء اللہ
➍ اگر نماز جنازے کا وقت ہو جائے اور جنازہ پڑھنے والے کا وضو نہ ہو تو وہ کیا کرے؟
● سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اگر تمھیں جنازہ فوت ہونے کا ڈر ہو اور تم بے وضو ہو تو تیمّم کرکے جنازہ پڑھ لو۔ [مصنف ابن بي شيبه 3/305 ح11467، وسنده حسن]
● عطاء بن ابی رباح نے کہا: اگر تمھیں جنازہ فوت ہونے کا ڈر ہو تو تیمّم کرکے پڑھ لو۔ [ابن ابي شيبه ح11471، وسنده صحيح]
● حکم بن عتیبہ رحمہ اللہ نے بھی ایسا ہی فتویٰ دیا ہے۔ [ابن ابي شيبه ح11473، وسنده حسن]
➎ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عالم الغیب نہیں ورنہ ہار تلاش کرنے کے لئے اتنا وقت نہ لگتا اور آپ فرما دیتے کہ ہار اونٹ کے نیچے پڑا ہوا ہے۔
➏ باپ اپنی اولاد کو ان کی کوتاہی پر سزا دے سکتا ہے۔
➐ تیمم کے لئے پاک مٹی کا ہونا شرط ہے لہٰذا جو لوگ کہتے ہیں کہ چونے، سرمے، چادر اور سرہانے وغیرہ پر بھی تیمم ہو جاتا ہے، ان کا قول غلط ہے۔
➑ امت پر آل ابی بکر الصدیق رضی اللہ عنہ کے بہت سے احسانات ہیں۔
➒ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم مشکل کشا نہیں ورنہ پانی کی کمی کا یہ مسئلہ ہی نہ ہوتا۔
➓ اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق پر بے حد مہربان ہے۔
   موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی، حدیث\صفحہ نمبر: 384   
  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث 311  
´تیمم کی ابتداء کا بیان۔`
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک سفر میں نکلے، یہاں تک کہ جب ہم مقام بیداء یا ذات الجیش میں پہنچے، تو میرا ہار ٹوٹ کر گر گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسے تلاش کرنے کے لیے ٹھہر گئے، آپ کے ساتھ لوگ بھی ٹھہر گئے، نہ وہاں پانی تھا اور نہ ہی لوگوں کے پاس پانی تھا، تو لوگ ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، اور ان سے کہنے لگے کہ عائشہ نے جو کیا ہے کیا آپ اسے دیکھ نہیں رہے ہیں؟ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اور لوگوں کو ایک ایسی جگہ ٹھہرا دیا جہاں پانی نہیں ہے، اور نہ ان کے پاس ہی پانی ہے، چنانچہ ابوبکر رضی اللہ عنہ آئے، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میری ران پر سر رکھ کر سوئے ہوئے تھے، تو وہ کہنے لگے: تم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اور لوگوں کو ایسی جگہ روک دیا جہاں پانی نہیں ہے، نہ ہی ان کے پاس پانی ہے، ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ تو ابوبکر رضی اللہ عنہ نے میری سرزنش کی، اور اللہ تعالیٰ نے ان سے جو کہلوانا چاہا انہوں نے کہا، اور اپنے ہاتھ سے میری کوکھ میں کچوکے لگانے لگے، میں صرف اس وجہ سے نہیں ہلی کہ میری ران پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا سر تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم سوئے رہے یہاں تک کہ بغیر پانی کے صبح ہو گئی، پھر اللہ عزوجل نے تیمم کی آیت نازل فرمائی، اس پر اسید بن حضیر رضی اللہ عنہ کہنے لگے: اے آل ابوبکر! یہ آپ کی پہلی ہی برکت نہیں، پھر ہم نے اس اونٹ کو جس پر میں سوار تھی اٹھایا، تو ہمیں ہار اسی کے نیچے ملا۔ [سنن نسائي/ذكر ما يوجب الغسل وما لا يوجبه/حدیث: 311]
311۔ اردو حاشیہ:
➊ یہ ہار حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے اپنی بڑی بہن اسماء سے صرف پہننے کے لیے لیا تھا۔
➋ یہ واقعہ دلیل ہے کہ کوئی شخص عالم الغیب نہیں جب تک اللہ تعالیٰ خبر نہ دے ورنہ ادھر ادھر تلاش کرنے کی ضرورت نہ تھی۔ آج کل یہ کہا جانے لگا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم غیب تو جانتے تھے مگر تواضعا اور کسر نفسی کے پیش نظر آپ نے باخبر نہیں کیا اور خاموش رہے، یہ نرا اٹکل پچو اور بے دلیل مفروضہ ہے نیز اس سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ادھر ادھر سے ڈھونڈنا بے مقصد ٹھہرتا ہے اور یہ طریقہ شان رسالت کے یکسر منافی ہے۔
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث\صفحہ نمبر: 311   
  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث 324  
´پانی اور مٹی دونوں نہ ملے تو آدمی کیا کرے؟`
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسید بن حضیر رضی اللہ عنہ اور کچھ اور لوگوں کو بھیجا، یہ لوگ ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کا ہار ڈھونڈ رہے تھے جسے وہ اس جگہ بھول گئیں تھیں جہاں وہ (آرام کرنے کے لیے) اتری تھیں، (اسی اثناء میں) نماز کا وقت ہو گیا، اور یہ لوگ نہ تو باوضو تھے اور نہ ہی انہیں (کہیں) پانی ملا، تو انہوں نے بلا وضو نماز پڑھ لی، پھر ان لوگوں نے اس کا ذکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا، تو اللہ عزوجل نے تیمم کی آیت نازل فرمائی، تو اسید بن حضیر رضی اللہ عنہ نے (ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے کہا) اللہ آپ کو اچھا بدلہ دے، اللہ کی قسم! جب بھی آپ کے ساتھ کوئی ایسا واقعہ پیش آیا جسے آپ ناگوار سمجھتی رہیں، تو اللہ تعالیٰ نے اس میں آپ کے لیے اور تمام مسلمانوں کے لیے بہتری رکھ دی۔ [سنن نسائي/ذكر ما يوجب الغسل وما لا يوجبه/حدیث: 324]
324۔ اردو حاشیہ:
➊ امام صاحب کا استدلال یہ ہے کہ صحابہ نے پانی نہ ملنے کی صورت میں بلاوضو نماز پڑھی اور آپ نے انکار نہیں فرمایا۔ اب تیمم کا حکم آنے کے بعد اگر مٹی بھی نہ ملے تو صحابہ کے طرزِ عمل کی روشنی میں وضو اور تیمم کے بغیر نماز پڑھ لیں گے اور یہ مسلک ہے امام شافعی اور امام احمد رحمہ اللہ کا، البتہ امام شافعی رحمہ اللہ اسی کو کافی سمجھتے ہیں۔ اور یہی موقف درست ہے۔ اس کے بخلاف امام مالک اور امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ اس صورت میں نماز نہ پڑھنے کے قائل ہیں۔ جب پانی یا مٹی ملے، پھر نماز پڑھی جائے گی، جبکہ صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم نے تو پڑھ لی تھی اور نبیٔ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر انہیں برقرار بھی رکھا۔ امام مالک وقت کے بعد ضروری نہیں سمجھتے۔
➋ یہ حدیث پیچھے بھی گزری ہے، مگر اس میں بلاوضو نماز پڑھنے کا ذکر نہیں۔ (دیکھیے، حدیث: 311)
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث\صفحہ نمبر: 324   
  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 817  
1
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
(1)
اس حدیث سے ثابت ہے اگر کسی کو پانی اور مٹی دونوں میسر نہ ہوں تو وہ بلا وضو نماز پڑھ لے اور اس مسئلہ میں آئمہ کا اختلاف ہے۔

امام احمد رحمۃ اللہ علیہ،
امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ،
اور اکثر محدثین کا خیال یہ ہے کہ بلا وضو نماز پڑھ لے،
پھر جب پانی مل جائے تو امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک نماز دوبارہ پڑھنی ہو گی۔
امام احمد رحمۃ اللہ علیہ،
مزنی،
سحنون اور ابن منذر رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک نماز دوبارہ پڑھنے کی ضرورت نہیں،
امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کا رجحان بھی اسی طرف ہے اور حدیث کا تقاضا بھی یہی ہے کیونکہ آپ نے صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین کو اعادہ کرنے کا حکم نہیں دیا۔

امام مالک رحمۃ اللہ علیہ اور امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک نماز پڑھنا ضروری ہے۔
(بقول شوکانی)
پھر امام مالک رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک اعادہ نہیں ہے اور ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک اعادہ ضروری ہے لیکن بقول مولانا شبیر احمد عثمانی امام مالک رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک نماز نہیں پڑھے گا اور قضائی بھی نہیں دے گا،
جیسا کہ حائضہ کا حکم ہے اور امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک نماز نہیں پڑھے گا لیکن قضائی ضروری ہے اور صاحبین کے نزدیک نماز نہیں پڑھے گا۔
محض نمازیوں کی مشابہت اختیار کرے گا پھر قضائی ضروری ہو گی۔

بلا وضو وقت پر نماز پڑھنا مستحب ہے اور بعد میں قضائی لازم بھی ہے صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین کا فَاقِدُ الطہورین اس لیے قراردیا گیا ہے کہ پانی موجود نہیں تھا اور تیمم کا حکم ابھی نازل نہیں ہوا تھا اس لیے انھوں نے بلا وضو نماز پڑھ لی اور بعد میں آ کرآپ کو بتا دیا۔
(2)
آپ نے اسید بن حضیر کو ہار کی تلاش کے لیے بھیجا ہار نہ ملا تو وہ واپس آ گئے صبح جب کوچ کے لیے اونٹ اٹھایا تو انہیں وہاں سے ہار مل گیا۔
(3)
سفر میں پانی نہ ملے تو تیمم کرنا جائز ہے۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث\صفحہ نمبر: 817   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.