الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
بلوغ المرام کل احادیث 1359 :حدیث نمبر
بلوغ المرام
آزادی کے مسائل
आज़ादी के बारे में
2. باب المدبر والمكاتب وأم الولد
2. مدبر، مکاتب اور ام ولد کا بیان
२. “ मुदब्बर ، मकातिब और उम्म अल-वलद के बारे में ”
حدیث نمبر: 1229
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
عن جابر رضي الله عنه ان رجلا من الانصار اعتق غلاما له عن دبر لم يكن له مال غيره فبلغ ذلك النبي صلى الله عليه وآله وسلم فقال: «‏‏‏‏من يشتريه مني؟» فاشتراه نعيم بن عبد الله بثمانمائة درهم. متفق عليه وفي لفظ للبخاري:" فاحتاج". وفي رواية النسائي: وكان عليه دين فباعه بثمانمائة درهم فاعطاه وقال: «اقض دينك» .عن جابر رضي الله عنه أن رجلا من الأنصار أعتق غلاما له عن دبر لم يكن له مال غيره فبلغ ذلك النبي صلى الله عليه وآله وسلم فقال: «‏‏‏‏من يشتريه مني؟» فاشتراه نعيم بن عبد الله بثمانمائة درهم. متفق عليه وفي لفظ للبخاري:" فاحتاج". وفي رواية النسائي: وكان عليه دين فباعه بثمانمائة درهم فأعطاه وقال: «اقض دينك» .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک انصاری نے اپنا ایک غلام مرتے وقت آزاد کر دیا۔ اس کی ملکیت صرف یہی مال تھا۔ یہ بات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کون ہے جو اس غلام کہ مجھ سے خریدتا ہے۔ نعیم بن عبداللہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اسے آٹھ سو درہم میں خرید لیا (بخاری و مسلم) اور بخاری کے الفاظ یہ ہیں پس وہ محتاج ہوا۔ اور نسائی کی روایت میں ہے کہ اس پر قرض تھا پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے آٹھ سو درہم کے عوض فروخت کیا اور اسے دے کر فرمایا اپنا قرض ادا کر۔
हज़रत जाबिर रज़ि अल्लाहु अन्ह से रिवायत है कि एक अंसारी ने अपना एक ग़ुलाम मरते समय आज़ाद कर दिया। केवल इसी माल का वह मिल्कि था। ये बात नबी करीम सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम तक पहुंची तो आप सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम ने फ़रमाया ! ’’ कौन है जो इस ग़ुलाम को मुझ से ख़रीदता है।” नईम बिन अब्दुल्लाह ने आप सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम से उसे आठ सौ दरहम में ख़रीद लिया (बुख़ारी और मुस्लिम)
बुख़ारी के शब्द ये हैं ’’ बस वह कंगाल हुआ।” और निसाई की रिवायत में है कि ’’ उस पर क़र्ज़ा था बस आप सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम ने उसे आठ सौ दरहम के बदले में बेच दिया और उसे दे कर फ़रमाया ! अपना क़र्ज़ा लोटा दे।”

تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، البيوع، باب بيع المزايدة، حديث:2141، ومسلم، الأيمان، باب جواز بيع المدبر، حديث:997، بعد حديث:1668، والنسائي، الزكاة، حديث:2547.»

Jabir bin ·Abdullah (RAA) narrated that A man from the Ansar declared that his slave lad would be free after his death (would be Mudabbar), yet he had no other property. When the Prophet heard of that he said, “Who will buy him from me?” And Nu'aim bin 'Abdullah bought him for eight hundred Dirhams. Agreed upon. In a narration by Al-Bukhari: “The man became needy,’ (so the Prophet took the slave and said...).’ A version by An-Nasa’i says, “The man had a debt, so the Prophet sold the slave for eight hundred Dirhams and gave him the money and said, “Pay off your debt.”
USC-MSA web (English) Reference: 0


حكم دارالسلام: صحيح

   صحيح البخاري6947جابر بن عبد اللهرجلا من الأنصار دبر مملوكا ولم يكن له مال غيره بلغ ذلك رسول الله فقال من يشتريه مني
   صحيح البخاري6716جابر بن عبد اللهمن يشتريه مني
   صحيح البخاري2230جابر بن عبد اللهباع النبي المدبر
   صحيح البخاري7186جابر بن عبد اللهرجلا من أصحابه أعتق غلاما له عن دبر لم يكن له مال غيره باعه بثمان مائة درهم ثم أرسل بثمنه إليه
   صحيح البخاري2403جابر بن عبد اللهأعتق رجل غلاما له عن دبر من يشتريه مني اشتراه نعيم بن عبد الله فأخذ ثمنه فدفعه إليه
   صحيح البخاري2415جابر بن عبد اللهرجلا أعتق عبدا له ليس له مال غيره رده النبي فابتاعه منه نعيم بن النحام
   صحيح البخاري2534جابر بن عبد اللهأعتق رجل منا عبدا له عن دبر دعا النبي به فباعه
   صحيح البخاري2141جابر بن عبد اللهرجلا أعتق غلاما له عن دبر فاحتاج أخذه النبي فقال من يشتريه مني فاشتراه نعيم بن عبد الله بكذا وكذا فدفعه إليه
   صحيح مسلم4339جابر بن عبد اللهدبر رجل من الأنصار غلاما له لم يكن له مال غيره باعه رسول الله اشتراه ابن النحام عبدا قبطيا مات عام أول في إمارة ابن الزبير
   صحيح مسلم4338جابر بن عبد اللهرجلا من الأنصار أعتق غلاما له عن دبر لم يكن له مال غيره بلغ ذلك النبي فقال من يشتريه مني
   جامع الترمذي1219جابر بن عبد اللهباعه النبي فاشتراه نعيم بن عبد الله بن النحام
   سنن أبي داود3957جابر بن عبد اللهمن يشتريه فاشتراه نعيم بن عبد الله بن النحام بثمان مائة درهم فدفعها إليه ثم قال إذا كان أحدكم فقيرا فليبدأ بنفسه فإن كان فيها فضل فعلى عياله فإن كان فيها فضل فعلى ذي قرابته أو قال على ذي رحمه فإن كان فضلا فهاهنا وهاهنا
   سنن أبي داود3955جابر بن عبد اللهرجلا أعتق غلاما له عن دبر منه ولم يكن له مال غيره أمر به النبي فبيع بسبع مائة أو بتسع مائة
   سنن النسائى الصغرى4658جابر بن عبد اللهباع المدبر
   سنن ابن ماجه2512جابر بن عبد اللهباع المدبر
   سنن ابن ماجه2513جابر بن عبد اللهدبر رجل منا غلاما ولم يكن له مال غيره باعه النبي فاشتراه ابن النحام رجل من بني عدي
   بلوغ المرام653جابر بن عبد اللهاعتق رجل منا عبدا له عن دبر
   بلوغ المرام1229جابر بن عبد اللهرجلا من الانصار اعتق غلاما له عن دبر لم يكن له مال غيره فبلغ ذلك
   المعجم الصغير للطبراني551جابر بن عبد الله باع مدبرا من نعيم بن عبد الله
   مسندالحميدي1256جابر بن عبد اللهدبر رجل غلاما له ليس له مال غيره، فباعه النبي صلى الله عليه وسلم، فاشتراه نعيم بن النحام

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 1229  
´مدبر، مکاتب اور ام ولد کا بیان`
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک انصاری نے اپنا ایک غلام مرتے وقت آزاد کر دیا۔ اس کی ملکیت صرف یہی مال تھا۔ یہ بات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کون ہے جو اس غلام کہ مجھ سے خریدتا ہے۔ نعیم بن عبداللہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اسے آٹھ سو درہم میں خرید لیا (بخاری و مسلم) اور بخاری کے الفاظ یہ ہیں پس وہ محتاج ہوا۔ اور نسائی کی روایت میں ہے کہ اس پر قرض تھا پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے آٹھ سو درہم کے عوض فروخت کیا اور اسے دے کر فرمایا اپنا قرض ادا کر۔ «بلوغ المرام/حدیث: 1229»
تخریج:
«أخرجه البخاري، البيوع، باب بيع المزايدة، حديث:2141، ومسلم، الأيمان، باب جواز بيع المدبر، حديث:997، بعد حديث:1668، والنسائي، الزكاة، حديث:2547.»
تشریح:
1. یہ حدیث کتاب البیوع میں مختصر گزر چکی ہے اور یہ اس بات کی دلیل ہے کہ غلام کو مدبر کرنا درست ہے۔
جمہور کہتے ہیں کہ اسے تیسرے حصے میں سے تدبیر کیا جا سکتا ہے، سارے رأس المال سے نہیں۔
2. اس حدیث سے بولی دینا جائز ثابت ہوا‘ یعنی ایک چیز کو فروخت کرنے کے لیے کہنا کہ کون اس چیز کو خریدتا ہے؟ ایک نے کہا: میں اسے اتنے میں خریدتا ہوں۔
دوسرے نے کہا: میں اتنے میں خریدتا ہوں۔
اس طرح گاہک قیمت بڑھاتے جاتے ہیں۔
مالک جب دیکھتا ہے کہ اب اس کی قیمت ٹھیک لگ گئی ہے تو وہ اسے فروخت کر دیتا ہے۔
آج کل منڈیوں میں عام طور پر سودا جات اسی طرح فروخت ہو رہے ہیں اور یہ طریقہ جائز ہے۔
یاد رہے محض قیمت بڑھانے کے لیے بولی دینا جائز نہیں ہے۔
وضاحت: «حضرت نُعَیْم بن عبداللہ رضی اللہ عنہ» ‏‏‏‏ ان کا لقب نخام تھا۔
نون پر فتحہ اور خا پر تشدید ہے۔
قریش کے قبیلہ بنوعدی سے تھے لیکن قدیم الاسلام تھے۔
شروع میں اپنا ایمان مخفی رکھا۔
انھوں نے ہجرت کا ارادہ کیا تو بنو عدی نے کہا یہاں سے نہ جاؤ چاہے کسی بھی دین پر قائم رہو‘ کیونکہ یہ بیوگان و یتامیٰ پر خرچ کرتے تھے۔
پھر انھوں نے صلح حدیبیہ والے سال ہجرت فرمائی۔
عہد صدیقی یا فاروقی میں فتوحات شام میں شہادت پائی۔
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث\صفحہ نمبر: 1229   
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 653  
´بیع کی شرائط اور بیع ممنوعہ کی اقسام`
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما ہی سے مروی ہے کہ ہم میں سے کسی شخص نے اپنا غلام مدبر کر دیا۔ اس غلام کے سوا اس کے پاس اور کوئی مال نہیں تھا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس غلام کو بلوایا اور اسے فروخت کر دیا۔ (بخاری و مسلم) «بلوغ المرام/حدیث: 653»
تخریج:
«أخرجه البخاري، البيوع، باب بيع المزايدة، حديث:2141، ومسلم، الأيمان، باب جواز بيع المدبر، حديث:997، بعد حديث:1668.»
تشریح:
1. صحیح بخاری وغیرہ میں ہے کہ آپ نے اسے آٹھ سو درہم میں فروخت کر دیا اور حضرت نعیم بن عبداللہ بن نحام نے اسے خرید لیا۔
دیکھیے: (صحیح البخاري‘ کفارات الأیمان‘ حدیث:۶۷۱۶) 2. سنن نسائی کی روایت میں ہے کہ وہ مقروض تھا‘ اس لیے آپ نے اسے فروخت کیا تاکہ اس کا قرض اتار دیا جائے۔
دیکھیے: (سنن النسائي‘ آداب القضاء‘ حدیث:۵۴۲۰) 3.اس حدیث سے معلوم ہوا کہ مدبر غلام کو ضرورت و حاجت کے وقت فروخت کرنا جائز ہے۔
امام شافعی رحمہ اللہ ‘ اہل حدیث اور عام فقہاء اس کی مطلقاً فروخت کے قائل ہیں۔
4. حدیث سے بظاہر یہی معلوم ہوتا ہے کہ ضرورت کے موقع پر فروخت کرنا جائز ہے۔
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث\صفحہ نمبر: 653   
  مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث2513  
´مدبر غلام کا بیان۔`
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ ہم میں سے ایک شخص نے غلام کو مدبر بنا دیا، اس کے پاس اس کے علاوہ اور کوئی مال نہ تھا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے بیچ دیا، اور قبیلہ بنی عدی کے شخص ابن نحام نے اسے خریدا۔ [سنن ابن ماجه/كتاب العتق/حدیث: 2513]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
مدبر سے مراد وہ غلام ہے جسے اس کا مالک یہ کہہ دے تو میرے مرنے کے بعد آزاد ہے۔ (فتح الباری: 531/4)

(2)
جب تک آقا زندہ ہے مدبر غلام ہی رہتا ہے اور اس پر غلاموں والے سب احکام لاگو ہوتے ہیں۔

(2)
مجبوری کی حالت مدبر غلام کی اس مشروط آزادی کو کالعدم قراردیا جا سکتا ہےجیسا کہ اس حدیث میں ہےکہ آزاد کرنے والے کے پاس کوئی مال نہیں تھا۔
صیحح بخاری میں ہے وہ محتاج تھا۔ (صیحح البخاري، البیوع، باب بیع المزايدۃ، حدیث: 2141)
  اس کے علاوہ مقروض بھی تھا۔ (فتح الباري، البیوع، باب بیع المدبر بحواله اسما عیلیي)

(4)
آزاد کرنے والے صحابی کا نام ابو مذکور بیان کیا جاتا ہے۔ (سنن أبي داود، العتق، باب فی بیع المدبر، حدیث: 3955)

(5)
خریدنے والے صحابی کا نام حضرت نعیم بن عبداللہ تھا۔ (صیحح البخاري، البیوع، باب بیع المزايدۃ حدیث: 2141)
انھی کو ابن نحام بھی کہاجاتا ہے کیونکہ رسول اللہﷺنے جنت میں ان کے کھنکھارنے کی آواز سنی تھی۔ (حاشہ صیحح المسلم از محمد فواد عبدالباقی الایمان باب جوازبیع المدبر)

(6)
اس غلام کا نام یعقوب تھا۔ (سنن أبي داود، العتق باب فی بیع المدبرۃ، حدیث: 997)

(7)
غلام کی قیمت آٹھ سو درہم ادا كى گئی۔ (صیحح البخاري، الأحکام، باب بیع الإمام علی الناس أموالھم وضیاعھم، حدیث: 7186)
   سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث\صفحہ نمبر: 2513   
  الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 1219  
´مدبر غلام کے بیچنے کا بیان۔`
جابر رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ انصار کے ایک شخص نے ۱؎ اپنے غلام کو مدبر ۲؎ بنا دیا (یعنی اس سے یہ کہہ دیا کہ تم میرے مرنے کے بعد آزاد ہو)، پھر وہ مر گیا، اور اس غلام کے علاوہ اس نے کوئی اور مال نہیں چھوڑا۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے بیچ دیا ۳؎ اور نعیم بن عبداللہ بن نحام نے اسے خریدا۔ جابر کہتے ہیں: وہ ایک قبطی غلام تھا۔ عبداللہ بن زبیر رضی الله عنہما کی امارت کے پہلے سال وہ فوت ہوا۔ [سنن ترمذي/كتاب البيوع/حدیث: 1219]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
اس شخص کا نام ابومذکورانصاری تھا اورغلام کا نام یعقوب۔

2؎:
مدبروہ غلام ہے جس کا مالک اس سے یہ کہہ دے کہ میرے مرنے کے بعد تو آزاد ہے۔

3؎:
بعض روایات میں ہے کہ وہ مقروض تھا اس لیے آپ نے اسے بیچا تاکہ اس کے ذریعہ سے اس کے قرض کی ادائیگی کردی جائے اس حدیث سے معلوم ہواکہ مدبرغلام کوضرورت کے وقت بیچنا جائزہے۔
   سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث\صفحہ نمبر: 1219   
  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 3955  
´مدبر (یعنی وہ غلام جس کو مالک نے اپنی موت کے بعد آزاد کر دیا ہو) کو بیچنے کا بیان۔`
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ ایک شخص نے اپنے غلام کو اپنے مرنے کے بعد آزاد کر دیا اور اس کے پاس اس کے علاوہ کوئی اور مال نہ تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے بیچنے کا حکم دیا تو وہ سات سویا نو سو میں بیچا گیا۔ [سنن ابي داود/كتاب العتق /حدیث: 3955]
فوائد ومسائل:
غلام کے بارے میں یہ وصیت کرنا کہ یہ میری وفات کے بعد آزاد ہوگا بالکل مباح اور جائز ہے۔
مگر وارثوں کے حالات کے پیش نظر اگر وہ بالکل ہی مفلوک الحال ہوں توایسی وصیت کو فسخ بھی کیا جاسکتا ہے۔
قاضی اور حاکم کو اختیار ہے کہ وہ اس کو فسخ کردیں۔
   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث\صفحہ نمبر: 3955   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.