الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
بلوغ المرام کل احادیث 1359 :حدیث نمبر
بلوغ المرام
طہارت کے مسائل
पवित्रता के नियम
4. باب الوضوء
4. وضو کا بیان
४. “ वुज़ू करने के नियम ”
حدیث نمبر: 46
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
وعن ابي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏لا وضوء لمن لم يذكر اسم الله عليه» .اخرجه احمد وابو داود وابن ماجه بإسناد ضعيف. والترمذي عن سعيد بن زيد و ابي سعيد نحوه. و قال احمد: لا يثبت فيه شئ.وعن أبي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏لا وضوء لمن لم يذكر اسم الله عليه» .أخرجه أحمد وأبو داود وابن ماجه بإسناد ضعيف. والترمذي عن سعيد بن زيد و أبي سعيد نحوه. و قال أحمد: لا يثبت فيه شئ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: وضو کا آغاز کرتے وقت جس نے پہلے «بسم الله» نہ پڑھی اس کا کوئی وضو نہیں۔ اس حدیث کو احمد، ابوداؤد، ابن ماجہ نے روایت کیا ہے مگر ان کی بیان کردہ سند ضعیف ہے، اور ترمذی نے یہ حدیث سعید بن زید سے روایت کی ہے اور اسی طرح اسے ابوسعید سے بھی روایت کیا ہے۔ امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کا قول ہے کہ اس بارے میں کوئی چیز ثابت نہیں۔
हज़रत अबु हुरैरा रज़ि अल्लाहु अन्ह रिवायत करते हैं कि रसूल अल्लाह सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम का कहना है: “वुज़ू की शुरुआत करते समय जिस ने पहले « بسم الله » न पढ़ी उस का कोई वुज़ू नहीं।”
इस हदीस को अहमद, अबू दाऊद, इब्न माजा ने रिवायत किया है मगर इन की बताई गई सनद ज़ईफ़ है और त्रिमीज़ी ने ये हदीस सईद बिन ज़ैद से रिवायत की है और इसी तरह इसे अबु सईद से भी रिवायत किया है। इमाम अहमद बिन हंबल रहम अल्लाह का कहना है कि इस बारे में कोई चीज़ साबित नहीं।

تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الطهارة، باب في التسمية علي الوضوء، حديث:101، وأحمد:2 / 418، وابن ماجه، الطهارة، حديث: 399، وسند ابن ماجه، حديث: 397 حسن وبه حسنت الحديث، والترمذي، الطهارة، حديث:25، 26 وهو حديث ثابت والحمد لله.»

Narrated Abu Huraira (rad): Allah’s Messenger (ﷺ) said: “There is no Wudu for one who does not mention Allah’s Name upon it. [Reported by Ahmad, Abu Da’ud and Ibn Majah with a weak chain of narrators]. At-Tirmidhi reported something similar to the above from Sa’id bin Zaid. and Abu Sa’id like this. and Ahmad said that nothing is authenticated in it.
USC-MSA web (English) Reference: 0


حكم دارالسلام: حسن

   سنن أبي داود101عبد الرحمن بن صخرلا صلاة لمن لا وضوء له لا وضوء لمن لم يذكر اسم الله عليه
   سنن ابن ماجه399عبد الرحمن بن صخرلا صلاة لمن لا وضوء له لا وضوء لمن لم يذكر اسم الله عليه
   بلوغ المرام46عبد الرحمن بن صخر‏‏‏‏لا وضوء لمن لم يذكر اسم الله عليه

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 46  
´وضو کے آغاز میں بسم اللہ پڑھنا`
«. . . قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم ‏‏‏‏لا وضوء لمن لم يذكر اسم الله عليه . . .»
. . . رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: وضو کا آغاز کرتے وقت جس نے پہلے «بسم الله» نہ پڑھی اس کا کوئی وضو نہیں . . . [بلوغ المرام/كتاب الطهارة: 46]

فوائد و مسائل:
«لَا وُضُوءَ» یہ عبارت اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ «بِسم الله» کا پڑھنا وضو کے لئے رکن یا شرط ہے کیونکہ ظاہر عبارت سے کمال کی نفی نہیں بلکہ صحت اور وجود کی نفی مراد ہے جیسا کہ لائے نفی جنس سے یہی مراد ہوتا ہے۔ لیکن امام احمد رحمه الله اس کی بابت فرماتے ہیں کہ اس کے متعلق کوئی چیز ثابت نہیں، البتہ اس کے مختلف طرق اور کثیر شواہد کی بنا پر حافظ ابن صلاح، ابن کثیر اور علامہ عراقی رحمها الله وغیرہ نے اسے حسن کہا ہے۔ عصر حاضر کے عظیم محقق علامہ البانی رحمہ اللہ نے بھی اسے حسن قرار دیا ہے، لہٰذا اسے پڑھنا سنت ہے، اس لیے ہر وضو کرنے والے کو وضو کی ابتدا میں «بسم الله» پڑھ لینی چاہئے۔
➋ ائمہ ثلاثہ کے نزدیک وضو کے آغاز میں بسم اللہ پڑھنا مسنون ہے۔ داود ظاہری کے نزدیک وضو کے شروع میں بسم اللہ پڑھنا واجب ہے۔ اسحاق بن راہویہ کا قول ہے کہ جس نے عمداً بسم اللہ نہ پڑھی اس کا وضو نہیں ہوا اور یہی بات راجح ہے۔

راویٔ حدیث: SR سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ ER سعید بن زید بن عمرو بن نفیل العدوی القرشی ہیں۔ ان کی کنیت ابوالاعور ہے۔ ان دس خوش قسمت ترین صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں سے ہیں جنہیں رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک زبان سے دنیا ہی میں جنت کی بشارت دی گئی ہے۔ یہ قدیم الاسلام صحابی ہیں۔ ان کی زوجیت میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی ہمشیرہ فاطمہ بنت خطاب رضی اللہ عنہا تھیں۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے دائرہ اسلام میں آنے کا ذریعہ اور سبب یہی خاوند بیوی بنے۔ معرکہ بدر کے علاوہ باقی تمام غزوات میں شریک ہوئے۔ 51 ہجری میں وفات پائی اور بقیع کے قبرستان میں دفن ہوئے۔
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث\صفحہ نمبر: 46   
  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 101  
´بسم الله کے علاوہ الفاظ سے وضو کی ابتدا کرنا درست نہیں`
«. . . قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:" لا صلاة لمن لا وضوء له، ولا وضوء لمن لم يذكر اسم الله تعالى عليه . . .»
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس شخص کی نماز نہیں جس کا وضو نہیں، اور اس شخص کا وضو نہیں جس نے وضو کے شروع میں «بسم الله» نہیں کہا۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الطَّهَارَةِ: 101]
فوائد و مسائل:
➊ وضو کے شروع میں «بسم الله» کہنا واجب ہے، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے فرمایا: «بسم الله» کہتے ہوئے وضو کرو۔ [سنن النسائي، الطهارة، حديث: 78]
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ «بسم الله» کے علاوہ الفاظ سے وضو کی ابتداء کرنا درست نہیں ہے۔ جو حضرات «بسم الله» کے سوا کوئی دوسرے الفاظ کہنے کو درست خیال کرتے ہیں تو یہ بلا دلیل اور مذکورہ حدیث کے خلاف ہے۔
➋ اگر «بسم الله» بھول گئی اور وضو کے دوران میں یاد آئی تو فوراً پڑھ لے، تاہم وضو دوبارہ کرنے کی ضرورت نہیں، کیونکہ بھول چوک معاف ہے۔
➌ وضو اور غسل میں نیت بھی لازم ہے۔
   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث\صفحہ نمبر: 101   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.