الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
مسند الحميدي کل احادیث 1337 :حدیث نمبر
مسند الحميدي
سیدنا بلال بن رباح رضی اللہ عنہ سے منقول روایات
حدیث نمبر: 149
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
149 - حدثنا الحميدي، ثنا سفيان قال: ثنا ايوب السختياني، عن نافع، عن ابن عمر قال: قلت لبلال اين صلي في البيت؟ فقال «بين العمودين المقدمين» ونسيت ان اساله كم صلي؟149 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ، ثنا سُفْيَانُ قَالَ: ثنا أَيُّوبُ السِّخْتِيَانِيُّ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قُلْتُ لِبلَالٍ أَيْنَ صَلَّي فِي الْبَيْتِ؟ فَقَالَ «بَيْنَ الْعَمُودَيْنِ الْمُقَدَّمَيْنِ» وَنَسِيتُ أَنْ أَسْأَلَهُ كَمْ صَلَّي؟
149- سيدنا عبدالله بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خانہ کعبہ کے اندر کہاں نماز ادا کی تھی، تو انہوں نے جواب دیا: سامنے والے دو ستونوں کے درمیان۔ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: میں یہ پوچھنا بھول گیا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کتنی رکعات ادا کی تھیں؟

تخریج الحدیث: «‏‏‏‏إسناده صحيح، وأخرجه البخاري 397، 468، 504، 505، 1167، 1598، ومسلم: 1329، وابن حبان فى ”صحيحه“ برقم: 2220، 3200، 3201، 3202، 3203، 3204، 3206،وأحمد فى ”مسنده“، برقم: 4550»

   صحيح البخاري505بلال بن رباحجعل عمودا عن يساره وعمودا عن يمينه وثلاثة أعمدة وراءه كان البيت يومئذ على ستة أعمدة ثم صلى
   صحيح البخاري397بلال بن رباحبين الساريتين اللتين على يساره
   جامع الترمذي874بلال بن رباحصلى في جوف الكعبة
   موطا امام مالك رواية ابن القاسم190بلال بن رباحجعل عمودا عن يساره وعمودين عن يمينه وثلاثة اعمدة وراءه
   مسندالحميدي149بلال بن رباحبين العمودين المقدمين

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:149  
فائدہ:
بیت اللہ کے اندر نماز پڑھنا درست ہے، اس صورت میں جس طرف مرضی چہرہ کر کے نماز پڑھ لی جائے۔ حطیم بھی بیت اللہ کا حصہ ہے، جس نے وہاں نماز پڑھی گویا اس نے بیت اللہ کے اندر نماز پڑھی، اللہ تعالیٰ نے راقم ناچیز کو جون 2013ءکو پہلی بار اپنے مقدس گھربیت اللہ کی زیارت کا موقع دیا، اس دوران کئی دفع حطیم میں نماز پڑھنے کا موقع دیا، ان شاء اللہ کسی وقت بیت اللہ کا دروازہ بھی کھول کر اندر داخل ہو کر نماز پڑھنے کا موقع ملے گا۔
   مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث\صفحہ نمبر: 149   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.