صحيح مسلم
كِتَاب الصَّلَاةِ -- نماز کے احکام و مسائل
36. باب الْقِرَاءَةِ فِي الْعِشَاءِ:
باب: نماز عشاء کی نماز میں قرأت کا بیان۔
حدیث نمبر: 1038
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا لَيْثٌ ، عَنْ يَحْيَى وَهُوَ ابْنُ سَعِيدٍ عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ ، أَنَّهُ قَالَ: " صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعِشَاءَ، فَقَرَأَ بِ التِّينِ وَالزَّيْتُونِ ".
(شعبہ کے بجائے) یحییٰ بن سعید نے عدی بن ثابت سے اور انہوں نے حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت کی، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ عشاء کی نماز پڑھی تو آپ نے ﴿والتین والزیتون﴾ کی قراءت کی۔
حضرت براء بن عازب رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ عشاء کی نماز پڑھی آپصلی اللہ علیہ وسلم نے ﴿والتِّينِ وَالزَّيْتُونِ﴾ کی قرأت کی۔
  حافظ زبير على زئي رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث موطا امام مالك رواية ابن القاسم 141  
´نماز عشاء میں والتین جیسی سورتوں کی تلاوت مستحب ہے`
«. . . 487- مالك عن يحيى بن سعيد عن عدي بن ثابت الأنصاري عن البراء بن عازب أنه قال: صليت مع رسول الله صلى الله عليه وسلم العتمة، فقرأ بها بالتين والزيتون. . . .»
. . . سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ عشاء کی نماز پڑھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں «والتين و الزيتون» (سورت) کی تلاوت فرمائی۔ . . . [موطا امام مالك رواية ابن القاسم: 141]

تخریج الحدیث:
[وأخرجه النسائي 173/2 ح 1001، من حديث مالك به ورواه مسلم 464/176، من حديث يحيي بن سعيد الانصاري به وروه البخاري 767، من حديث عدي بن ثابت به]

تفقه:
➊ نماز میں مسنون قرأت پڑھنا بہتر ہے۔
➋ نماز عشاء میں دوسری سورتیں بھی ثابت ہیں مثلا سورة الانشقاق وغیرہ۔
➌ دوسری نمازوں کی بنسبت عشاء میں چھوٹی سورتیں تلاوت کرنی چاہئیں۔
   موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی، حدیث/صفحہ نمبر: 487   
  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 1221  
´سفر کی نماز میں قرآت مختصر کرنے کا بیان۔`
براء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک سفر میں نکلے آپ نے ہمیں عشاء پڑھائی اور دونوں رکعتوں میں سے کسی ایک رکعت میں «والتين والزيتون» پڑھی۔ [سنن ابي داود/كتاب صلاة السفر /حدیث: 1221]
1221۔ اردو حاشیہ:
امام کو چاہیے کہ اپنے مقتدیوں کے احوال کا خاص خیال رکھے ایسے ہی سفر میں نماز کی قرأت کو مختصر رکھنا مستحب ہے۔
   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 1221