478. تَجَافُوا عَنْ ذَنْبِ السَّخِيِّ، فَإِنَّ اللَّهَ آخِذٌ بِيَدِهِ كُلَّمَا عَثَرَ سخی آدمی کی لغزش سے پہلو تہی کرو کیونکہ وہ جب بھی پھسلتا ہے اللہ اس کا ہاتھ تھام لینے والا ہے
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سخی آدمی کی لغزش سے پہلو تہی کرو کیونکہ وہ جب بھی پھسلتا ہے اللہ اس کا ہاتھ تھام لینے والا ہے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه المعجم الاوسط: 5710، وشعب الايمان: 10371» لیث بن ابی سلیم ضعیف مدلس ہے، اس میں اس کے علاوہ بھی علتیں ہیں۔