500. بَشِّرِ الْمَشَّائِينَ فِي ظُلَمِ اللَّيْلِ إِلَى الْمَسَاجِدِ بِالنُّورِ التَّامِّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ رات کے اندھیروں میں چل کر مسجدوں کی طرف آنے والوں کو روز قیامت مکمل نور کی بشارت دے دو
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ (اپنے والد) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آزاد کرده غلام سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رات کے اندھیروں میں چل کر مسجدوں کی طرف آنے والوں کو روز قیامت مکمل نور کی بشارت دے دو۔“
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه المعجم الاوسط: 4581» ابن لہيعہ مدلس و مختلط ہے۔