527. مَا عَظُمَتْ نِعْمَةُ اللَّهِ عَلَى عَبْدٍ إِلَّا عَظُمَتْ مُؤْنَةُ النَّاسِ عَلَيْهِ جس بندے پر اللہ کی نعمت زیادہ ہو جاتی ہے اس پر لوگوں کی ضروریات کا بوجھ بھی بڑھ جاتا ہے
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس بندے پر اللہ کی نعمت زیادہ ہو جاتی ہے اس پر لوگوں کی ضروریات کا بوجھ بھی بڑھ جاتا ہے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدا، وأخرجه المجروحين: 155/10، تاريخ مدينة السلام: 6/407» أحمد بن معدان متروک ہے۔