مسند الشهاب
احادیث801 سے 1000
559. لَا يُغْنِي حَذَرٌ مِنْ قَدَرٍ
احتیاط تقدیر سے بچا نہیں سکتی
حدیث نمبر: 860
860 - وَأَخْبَرَنَا أَبُو مُسْلِمٍ، مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَلِيٍّ الْبَغْدَادِيُّ الْكَاتِبُ، أبنا أَبُو بَكْرٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْأَشْعَثَ، أبنا يَعْقُوبُ بْنُ إِسْحَاقَ الْقَلُوسِيُّ، وَيَزِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُغِيرَةِ، قَالَا: ثنا الْحَكَمُ بْنُ مَرْوَانَ الضَّرِيرِ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ الْقَاسِمِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا يُنْجِي حَذَرٌ مِنْ قَدَرٍ، وَإِنْ كَانَ شَيْءٌ يَقْطَعُ الرِّزْقَ فَإِنَّ التَّصَيُّحَ يَقْطَعُهُ، وَإِنَّ الدُّعَاءَ يَنْفَعُ مِنَ الْبَلَاءِ» وَقَدْ قَالَ اللَّهُ تَعَالَى فِي كِتَابِهِ {إِلَّا قَوْمَ يُونُسَ لَمَّا آمَنُوا كَشَفْنَا عَنْهُمْ عَذَابَ الْخِزْيِ} [يونس: 98] قَالَ: «لَمَّا دَعَوْا» اللَّفْظُ لِيَعْقُوبَ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: احتیاط تقدیر سے نجات نہیں دلا سکتی اور اگر کوئی چیز رزق روک سکتی ہے تو وہ گریہ و زاری ہے جو اسے روک سکتی ہے اور بے شک دعا مصیبت سے نفع دیتی ہے۔ بلا شبہ اللہ نے اپنی کتاب میں فرمایا ہے: سوائے قوم یونس کے کہ جب وہ ایمان لائے تو ہم نے رسوائی کا عذاب ان سے دور کر دیا۔ فرمایا: (یعنی) جب انہوں نے دعا کی۔ یہ لفظ یعقوب بن اسحاق راوی کے ہیں۔

تخریج الحدیث: إسناده ضعیف، ابومسلم محمد بن أحمد کی توثیق نہیں ملی، اس میں ایک اور بھی علت ہے۔