مسند الشهاب
احادیث801 سے 1000
618. وَإِيَّاكَ وَمَا يُعْتَذَرُ مِنْهُ
اس چیز سے بچو جس سے (بعد میں) معذرت کرنی پڑے
حدیث نمبر: 952
952 - أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْحَايِرِيُّ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ السَّقَطِيُّ، وَذُو النُّونِ بْنُ مُحَمَّدٍ التُّسْتَرِيُّ قَالَا: ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْعَسْكَرِيُّ، ثنا ابْنُ مَنِيعٍ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ رَاشِدِ بْنِ عَبْدِ رَبِّهِ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ يَا نَبِيَّ اللَّهِ حَدِّثْنِي حَدِيثًا وَاجْعَلْهُ مُوجَزًا لَعَلِّي أَعِيهِ، فَقَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «صَلِّ صَلَاةَ مُوَدِّعٍ، كَأَنَّكَ لَا تُصَلِّي بَعْدَهَا، وَايْأَسْ مِمَّا فِي أَيْدِي النَّاسِ تَعِشْ غَنِيًّا، وَإِيَّاكَ وَمَا يُعْتَذَرُ مِنْهُ»
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہنے لگا: اللہ کے نبی! مجھے کوئی حدیث ارشاد فرمائیے اور اسے ذرا مختصر رکھیے تاکہ میں اسے یاد کر سکوں، توآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (دنیا سے) رخصت ہونے والے شخص کی طرح نماز پڑھ گویا اس کے بعد تو نے نماز نہیں پڑھنی اور لوگوں کے پاس جو کچھ ہے اس سے مایوس ہو جا تو غنا میں زندگی بسر کرے گا اور اس چیز سے بچ جس سے (بعد میں) معذرت کرنی پڑے۔

تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه المعجم الاوسط: 4427، الزهد الكبير: 528، معجم الشيوخ: 323»
راشد بن عبدربہ اور اس کا بیٹا مجہول ہے۔