مسند الشهاب
احادیث1001 سے 1200
649. إِنَّ الرَّجُلَ لَيُحْرَمُ الرِّزْقَ بِالذَّنْبِ يُصِيبُهُ
بے شک آدمی اس گناہ کی وجہ سے جس کا وہ ارتکاب کرتا ہے، رزق سے محروم کر دیا جاتا ہے۔
حدیث نمبر: 1001
1001 - أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي سَعِيدٍ، أبنا زَاهِرُ بْنُ أَحْمَدَ السَّرَخْسِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مُعَاذٍ، ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ الْحَسَنِ، أبنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ، أبنا سُفْيَانُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عِيسَى، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ، عَنْ ثَوْبَانَ، مَوْلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: «إِنَّ الرَّجُلَ لَيُحْرَمُ الرِّزْقَ بِالذَّنْبِ يُصِيبُهُ»
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے آزادہ کردہ سیدنا غلام ثو بان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ بے شک آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بے شک آدمی اس گناہ کی وجہ سے جس کا وہ ارتکاب کرتا ہے، رزق سے محروم کر دیا جاتا ہے۔

تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الزهد لابن المبارك: 86، وابن ماجه: 4022،والطبراني فى «الكبير» برقم: 1442، وأحمد فى «مسنده» برقم: 22821، ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 872، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 1820، 6092»
سفیان ثوری مدلس کا عنعنہ ہے۔