مسند الشهاب
احادیث1001 سے 1200
656. إِنَّ أَفْضَلَ مَا أَكَلَ الرَّجُلُ مِنْ كَسْبِهِ
بے شک افضل چیز جو انسان کھاتا ہے وہی ہے جو اس کی اپنی کمائی میں سے ہو
حدیث نمبر: 1013
1013 - وَحَدَّثَنِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ، نا ابْنُ الْأَعْرَابِيِّ، نا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، بِإِسْنَادِهِ مِثْلَهُ
یہ حدیث ایک دوسری سند سے بھی علی بن عبد العزیز سے ان کی سند کے ساتھ اسی طرح مروی ہے۔

تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4259، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 2307، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3528، 3529، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1358، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2579، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2137، 2290، و النسائي: 4454، والحميدي فى «مسنده» برقم: 248، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24666»

وضاحت: تشریح: -
اس حدیث مبارک سے دو باتیں معلوم ہوئیں:
① انسان کا بہترین کھانا وہی ہے جو وہ اپنی حلال کمائی میں سے کھاتا ہے، محنت سے حاصل ہونے والی کمائی حلال ہے بشرطیکہ اس میں شرعی احکام کو ملحوظ رکھا گیا ہو۔
② انسان کی اولا د بھی اس کی اپنی کمائی ہے کیونکہ اولاد کو اس نے بڑی محنت و مشقت سے پال پوس کر جوان کیا، لہٰذا اولاد کی کمائی میں سے ان کی اجازت کے بغیر بھی والدین کو تصرف کا حق حاصل ہے۔