مسند الشهاب
احادیث1001 سے 1200
706. إِنَّ اللَّهَ زَوَى لِي الْأَرْضَ فَرَأَيْتُ مَشَارِقَهَا وَمَغَارِبَهَا
بے شک میرے رب نے زمین کو میرے لیے سمیٹ دیا تو میں نے اس کے مشرق و مغرب تک کو دیکھ لیا
حدیث نمبر: 1113
1113 - أَخْبَرَنَا تُرَابُ بْنُ عُمَرَ، أبنا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، ثنا الْقَاضِي إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ أَبِي أَسْمَاءَ، عَنْ ثَوْبَانَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ اللَّهَ - أَوْ قَالَ - إِنَّ رَبِّي زَوَى لِي الْأَرْضَ فَرَأَيْتُ مَشَارِقَهَا وَمَغَارِبَهَا، وَإِنَّ مُلْكَ أُمَّتِي سَيَبْلُغُ مَا زُوِيَ لِي مِنْهَا»
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بے شک الله یا فرمایا: بے شک میرے رب نے زمین کو میرے لیے سمیٹ دیا تو میں نے اس کے مشرق و مغرب تک کو دیکھ لیا اور بے شک میری امت کی حکومت وہاں تک پہنچے گی جہاں تک اسے میرے لیے سمینا گیا تھا۔

تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2889، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4252، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2176، 2202، 2219، 2229،وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3952، وأحمد فى «مسنده» برقم: 22828»

وضاحت: تشریح: -
اس حدیث مبارک میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ایک عظیم الشان معجزہ بیان فرمایا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ساری زمین کو سمیٹ کر مختصر کر کے آپ کے سامنے کر دیا اور آپ نے اس کے مشارق ومغارب تک کا مشاہدہ فرما لیا چنانچہ آپ نے یہ پیشین گوئی فرمائی کہ میری امت کی حکومت ان تمام علاقوں تک پہنچے گی جن کا میں نے مشاہدہ کیا ہے۔ آپ کی یہ پیشین گوئی بالکل برحق ہے زمین کے اکثر حصہ پر مسلمانوں کی حکومت رہ چکی ہے۔ جبکہ قرب قیامت امام مہدی اور سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کے زمانہ میں روئے زمین پر مسلمانوں کی حکومت ہوگی۔ ان شاء اللہ