مسند الشهاب
احادیث1201 سے 1400
764. خَيْرُ الذِّكْرِ الْخَفِيُّ، وَخَيْرُ الرِّزْقِ مَا يَكْفِي
بہترین ذکر ذکر خفی ہے اور بہترین رزق وہ ہے جو کفایت کرے
حدیث نمبر: 1220
1220 - وأنا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ النَّيْسَابُورِيُّ، نا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْخَيَّاشُ، نا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، نا سُلَيْمَانُ بْنُ عُمَرَ، نا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ لَبِيبَةَ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ بْنُ سَعْدٍ لِأَبِيهِ: أَنْتَ مِنْ أَهْلِ بَدْرٍ، وَأَنْتَ مِمَّنِ اخْتَارَ عُمَرُ فِي الشُّورَى، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «خَيْرُ الرِّزْقِ مَا يَكْفِي وَخَيْرُ الذِّكْرِ الْخَفِيُّ»
محمد بن عبد الرحمٰن بن لبیبہ کہتے ہیں کہ عمر بن سعد اپنے والدسے کہنے لگے: آپ اہل بدر میں سے ہیں اور ان لوگوں میں سے ہیں جنہیں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے شوری کے لیے چنا تھا، تب انہوں نے کہا: کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا ہے: بہترین رزق وہ ہے جو کفایت کرے اور بہترین ذکر ذکر خفی ہے۔

تخریج الحدیث: إسناده ضعیف، محمد بن عبد الرحمٰن بن لبیہ ضعیف ہے۔