مسند الشهاب
احادیث1201 سے 1400
775. خَيْرُكُمْ خَيْرُكُمْ لِأَهْلِهِ
تم میں سے بہتر وہ ہے جو اپنے گھر والوں کے لیے بہتر ہو
حدیث نمبر: 1244
1244 - أنا ذُو النُّونِ بْنُ أَحْمَدَ، نا أَبُو الْفَضْلِ، أَحْمَدُ بْنُ أَبِي عِمْرَانَ الْهَرَوِيُّ، نا أَبُو الْقَاسِمِ الْحَسَنُ بْنُ سَعِيدٍ الْأَدَمِيُّ بِالْمَوْصِلِ، نا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «خَيْرُكُمْ خَيْرُكُمْ لِأَهْلِهِ، وَأَنَا خَيْرُكُمْ لِأَهْلِي»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے بہتر وہ ہے جو اپنے گھر والوں کے لیے بہتر ہو اور میں اپنے گھر والوں کے لیے بہتر ہوں۔

تخریج الحدیث: إسناده ضعیف، ابوقاسم حسن بن سعید کی توثیق نہیں ملی۔