مسند الشهاب
احادیث1201 سے 1400
775. خَيْرُكُمْ خَيْرُكُمْ لِأَهْلِهِ
تم میں سے بہتر وہ ہے جو اپنے گھر والوں کے لیے بہتر ہو
حدیث نمبر: 1245
1245 - أنا هِبَةُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عُمَرَ الصَّوَّافُ، أنا الْقَاضِي أَبُو الْحَسَنِ الْأَذَنِيُّ، أنا أَبُو عَرُوبَةَ، نا الْمُسَيَّبُ بْنُ وَاضِحٍ، نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ رُؤْبَةَ، عَنْ أَبِي كَبْشَةَ، قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «خَيْرُكُمْ خَيْرُكُمْ لِأَهْلِهِ»
سیدنا ابوکبشہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے بہتر وہ ہے جو اپنے گھر والوں کے لیے بہتر ہو۔

تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، الضعفاء للعقيلي: 904/3، المعجم الكبير: 854، جز: 22»
عمر بن روبہ تغلبی ضعیف ہے۔

وضاحت: فائدہ: -
❀ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے بہتر وہ ہے جو اپنے گھر والوں کے لیے بہتر ہو اور میں اپنے گھر والوں کے لیے تم سب سے بہتر ہوں۔ جب تمہارا کوئی ساتھی فوت ہو جائے تو اسے چھوڑ دیا کرو (یعنی اس کی برائیاں نہ بیان کیا کرو)۔ [ترمذي: 3895، وسنده صحيح]
❀ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے بہتر وہ ہے جو اپنے گھر والوں کے لیے بہتر ہو اور میں اپنے گھر والوں کے لیے تم سب سے بہتر ہوں۔ [ابن ماجه: 1977، وسنده حسن]