مسند الشهاب
احادیث1201 سے 1400
841. مَثَلُ الْمُؤْمِنِ وَالْإِيمَانِ كَمَثَلِ الْفَرَسِ يَجُولُ فِي آخِيَّتِهِ
مومن اور (اس کے) ایمان کی مثال اس گھوڑے کی مانند ہے جو اپنے کھونٹے کے ساتھ بندھا اچھلتا کودتا ہو
حدیث نمبر: 1356
1356 - وأنا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ النَّحَّاسِ، نا ابْنُ الْأَعْرَابِيِّ، نا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، وَأَبُو يَحْيَى بْنُ هُبَيْرَةَ قَالَا: نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ، نا سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْوَلِيدِ، عَنْ أَبِي سُلَيْمَانَ اللَّيْثِيِّ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَثَلُ الْمُؤْمِنِ وَمَثَلُ الْإِيمَانِ كَمَثَلِ الْفَرَسِ عَلَى آخِيَّتِهِ يَجُولُ ثُمَّ يَرْجِعُ إِلَى آخِيَّتِهِ، فَإِنَّ الْمُؤْمِنَ يَجُولُ ثُمَّ يَرْجِعُ إِلَى الْإِيمَانِ»
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مومن اور (اس کے) ایمان کی مثال اس گھوڑے کی مانند ہے جو اپنے کھونٹے سے بندھا اچھلتا کودتا ہو (اور) پھر اپنے کھونٹے کی طرف لوٹ آتا ہو، بلاشبہ مومن بھی اچھلتا کودتا ہے (یعنی بھول جاتا ہے لیکن) لیکن پھر ایمان کی طرف لوٹ آتا ہے۔

تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 616، وأحمد فى «مسنده» برقم: 11510، 11703، 11704، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1106، 1332»
عبد اللہ بن ولید ضعیف ہے، اس میں ایک اور علت بھی ہے۔