مسند الشهاب
احادیث1401 سے 1499
859. إِذَا اشْتَكَى الْمُؤْمِنُ أَخْلَصَهُ ذَلِكَ مِنَ الذُّنُوبِ
جب مومن کو کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو وہ اسے گناہوں سے صاف کر دیتی ہے
حدیث نمبر: 1407
1407 - وأنا نَصْرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْمُقْرِئُ، أنا أَبُو أَحْمَدَ الْفَرْضِيُّ، نا الزُّبَيْرُ بْنُ بَكَّارٍ، نا أَبُو عَذْبَةَ، حَدَّثَنِي ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِنَّ الْعَبْدَ إِذَا مَرِضَ نَقَّى اللَّهُ عَنْهُ الْخَطَايَا فِي مَرَضِهِ كَمَا يُنَقِّي الْكِيرُ خَبَثَ الْحَدِيدِ»
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بے شک بندہ جب بیمار ہوتا ہے تو اس کی بیماری میں اللہ اس سے گناہوں کو اس طرح صاف کر دیتا ہے جس طرح بھٹی لوہے کا میل کچیل صاف کرتی ہے۔

تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه المعجم الاوسط: 5351، الادب المفرد: 497، عبد بن حميد: 1487»

وضاحت: تشریح: -
حدیث نمبر 825ملاحظہ کیجیے۔