اللؤلؤ والمرجان
مقدمة
مقدمہ
1. بَابُ تغليظ الكذب على رسول الله ﷺ
باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر جھوٹ کی سخت مذمت کا بیان
حدیث نمبر: 4
4 صحيح حديث الْمُغِيرَةِ قال سمعتُ النبيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يقول: إِنَّ كذِبًا عليّ ليس ككذِبٍ على أحدٍ، مَن كَذَبَ عليَّ مُتعمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ منَ النار
سیّدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ فرما رہے تھے کہ مجھ پر جھوٹ بولنا تمہارے ایک پر جھوٹ بولنے کی طرح نہیں ہے (بلکہ) جس نے مجھ پر جان بوجھ کر جھوٹ باندھا اسے چاہیے کہ وہ اپنا ٹھکانا اور مکان آگ میں بنا لے۔“
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 23 كتاب الجنائز: 34 باب ما يكره من النياحة على الميت»