صحيح مسلم
كِتَاب صَلَاةِ الِاسْتِسْقَاءِ -- بارش طلب کرنے کی نماز
1. باب رَفْعِ الْيَدَيْنِ بِالدُّعَاءِ فِي الاِسْتِسْقَاءِ:
باب: نماز استسقاء کے موقع پر دونوں ہاتھ اٹھا کر دعا کرنا۔
حدیث نمبر: 2077
وحَدَّثَنَا ابْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ ابْنِ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ حَدَّثَهُمْ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ.
یحییٰ بن سعید نے (سعید) بن ابی عروبہ سے اور انھوں نے قتادہ سے روایت کی کہ ان کو حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی (سابقہ حدیث) کے ہم معنی حدیث بیان کی۔
یحییٰ بن سعید نے (سعید) بن ابی عروبہ سے اور انھوں نے قتادہ سے روایت کی کہ ان کو حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی (سابقہ حدیث) کے ہم معنی حدیث بیان کی۔
  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 2077  
1
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:

حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم جس قدر ہاتھ دعائے استسقاء میں بلند کرتے تھے،
عام طور پر دعا میں اتنے مبالغہ سے بلند نہیں کرتے تھے کہ بغلوں کی سفیدی نظر آنے لگے۔
اس لیے حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا یہ مقصد نہیں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم دعائے استسقاء کے سوا کسی دعا میں ہاتھ نہیں اٹھاتے تھے۔
کیونکہ دعا کے لیے ہاتھ اٹھانے کی حدیثیں تو معناً متواتر ہیں اور تقریباً تیس صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین سے ثابت ہیں۔
نیز حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا اپنا مشاہدہ ہے جبکہ دوسرے صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین سے اور جگہ بھی یہ طریقہ ثابت ہے۔

عام طور پر دعا میں ہتھیلیاں اوپر ہوتی ہیں لیکن دعائے استسقاء میں جس طرح حالات کی تبدیلی کی خواہش اور نیک شگون کے لیے چادر پلٹی جاتی ہے اسی طرح ہتھیلیوں کی بجائے ان کی پشت آسمان کی طرف کی جاتی ہے کہ اللہ تعالیٰ خشک سالی اورقحط کو خوش حالی میں تبدیل فرما دے۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 2077