صحيح مسلم
كِتَاب الْجَنَائِزِ -- جنازے کے احکام و مسائل
4. باب فِي إِغْمَاضِ الْمَيِّتِ وَالدُّعَاءِ لَهُ إِذَا حُضِرَ:
باب: میت کی آنکھوں کو بند کرنا اور اس کے لئے دعا کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 2131
وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى الْقَطَّانُ الْوَاسِطِيُّ ، حَدَّثَنَا الْمُثَنَّى بْنُ مُعَاذِ بْنِ مُعَاذٍ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ الْحَسَنِ ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ الْحَذَّاءُ بِهَذَا الْإِسْنَادِ نَحْوَهُ، غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ: " وَاخْلُفْهُ فِي تَرِكَتِهِ "، وَقَالَ: " اللَّهُمَّ أَوْسِعْ لَهُ فِي قَبْرِهِ "، وَلَمْ يَقُلِ افْسَحْ لَهُ، وَزَادَ قَالَ خَالِدٌ الْحَذَّاءُ: " وَدَعْوَةٌ أُخْرَى سَابِعَةٌ نَسِيتُهَا ".
عبیداللہ بن حسن نے کہا: ہمیں خالد حذاء نے اسی (مذکورہ بالا) سند کے ساتھ اس (سابقہ حدیث) کے ہم معنی حدیث بیان کی، اس کے سوا کہ انھوں نے (واخلفہ فی عقبہ کے بجائے) واخلفہ فی ترکتہ (جو کچھ اس نے چھوڑا ہے، یعنی اہل ومال، اس میں اس کا جانشین بن) کہا، اور انھوں نےاللہم!اوسع لہ فی قبرہ (اے اللہ!اس کے لئے اس کی قبر میں وسعت پیدا فرما) کہا اورافسح لہ (اوراس کے لئے کشادگی پیدا فرما) نہیں کہا اور (عبیداللہ نے) یہ زائد بیان کیا کہ خالد حذاء نے کہا: ایک اور ساتویں دعا کی جسے میں بھول گیا۔
امام صاحب خالد حذاء کی سند سے ہی یہ روایت اپنے دوسرے استاد سے روایت کرتے ہیں۔ اس میں یہ الفاظ ہیں (وَاخْلُفْهُ فِى تَرِكَتِهِ) اس کے پس ماندگان کے لیے تو نگہبان اور محافظ بن کر اس کی جانشینی فرما اور (أفْسَحْ لَهُ) کی جگہ (أوسع له) اس کے لیے وسیع فرما اور خالد حذاء کہتے ہیں، ایک ساتویں دعا بھی کی جو میں بھول گیا ہوں۔
  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 2131  
1
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
(شَقَّ بَصَرُهُ)
آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں نظر اوپر اٹھ گئی یہی معنی شخص (بَصَرُهُ)
کا ہے (تَبعه البصر يا يتبع بصره نفسه)
اس کی بنیائی اس کی روح کا پیچھا اور تعاقب کرتی ہے۔
اس کے ساتھ ہی نکل جاتی ہے۔
(فِي عَقِبِه فِي الغَابِرِينَ)
پیچھے رہ جانے والی اس کی اولاد اور یہی معنی (تركته)
کا ہے۔
اوپر جو دعا گزری ہے (اللَّهُمَّ اغْفِرْ لأَبِي سَلَمَةَ)
سے (وَنَوِّرْ لَهُ فِيْهِ)
تک چھ کلمات ہیں یا چھ دعائیں ہیں ساتواں کلمہ یا دعا راوی کو بھول گئی۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 2131