صحيح مسلم
كِتَاب الْهِبَاتِ -- عطیہ کی گئی چیزوں کا بیان
4. باب الْعُمْرَى:
باب: عمریٰ (تاحیات ہبہ) کا بیان۔
حدیث نمبر: 4203
وحَدَّثَنِيهِ يَحْيَى بْنُ حَبِيبٍ ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ يَعْنِي ابْنَ الْحَارِثِ ، حَدَّثَنَا سَعِيدٌ ، عَنْ قَتَادَةَ بِهَذَا الْإِسْنَادِ غَيْرَ، أَنَّهُ قَالَ: مِيرَاثٌ لِأَهْلِهَا أَوَ قَالَ جَائِزَةٌ.
سعید نے ہمیں قتادہ سے اسی سند کے ساتھ حدیث بیان کی، البتہ انہوں (قتادہ) نے کہا: "اس کے خاندان کی وراثت" کہا یا "جائز" کہا
امام صاحب ایک اور استاد سے مذکورہ روایت بیان کرتے ہیں، اس میں یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ وارثوں کی میراث ہے۔ یا فرمایا: وہ جائز یعنی نافذ ہے۔