صحيح مسلم
كِتَاب السَّلَامِ -- سلامتی اور صحت کا بیان
5. باب اسْتِحْبَابِ السَّلاَمِ عَلَى الصِّبْيَانِ:
باب: بچوں پر سلام کرنا مستحب ہے۔
حدیث نمبر: 5664
وحدثينيه إِسْمَاعِيلُ بْنُ سَالِمٍ ، أَخْبَرَنَا هُشَيْمٌ ، أَخْبَرَنَا سَيَّارٌ بِهَذَا الْإِسْنَادِ.
اسماعیل بن سالم نے کہا: ہمیں ہشیم نے خبر دی کہا: ہمیں سیار نے اسی سند کے ساتھ خبر دی۔
امام صاحب کو یہی روایت ایک اور استاد نے سنائی ہے۔
  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 5664  
1
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ انتہائی تواضع اور انکساری سے کام لیتے ہوئے،
بچوں کے ساتھ پیار و محبت کا اظہار کرنے کے لیے اور انہیں ملاقات کے شرعی آداب بتانے کے لیے،
سلام کہنے میں پہل کرتے تھے،
لیکن اگر بچہ اکیلا ہو اور خوبصورت ہو اور خوبرو ہونے کی بناء پر اس کو سلام کہنا فتنہ کا باعث بن سکتا ہو تو پھر بقول حافظ ابن حجر رحمہ اللہ سلام کہنے میں حزم و احتیاط سے کام لینا چاہیے۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 5664