صحيح مسلم
كِتَاب السَّلَامِ -- سلامتی اور صحت کا بیان
21. باب اسْتِحْبَابِ الرُّقْيَةِ مِنَ الْعَيْنِ وَالنَّمْلَةِ وَالْحُمَةِ وَالنَّظْرَةِ:
باب: نظر لگنے، پھوڑے پھنسی، زہریلے ڈنگ وغیرہ کی تکلیف میں دم کرانے کا استحباب۔
حدیث نمبر: 5723
وحَدَّثَنَا وحَدَّثَنَا يَحْيَي بْنُ يَحْيَي ، أَخْبَرَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ ، عَنْ يُوسُفَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، فِي الرُّقَى، قَالَ: " رُخِّصَ فِي الْحُمَةِ وَالنَّمْلَةِ وَالْعَيْنِ ".
ابو خیثمہ نے عاصم احول سے، انھوں نے یو سف بن عبد اللہ سے، انھوں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے دم جھا ڑ کے بارے میں روایت بیان کی، کہا: زہریلے ڈنگ جلد نکلنے والے دانوں اور نظر بد (کے عوارض) میں دم کرانے کی اجا زت دی گئی ہے۔
حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ دم کے بارے میں بیان کرتے ہیں، زہریلے ڈنگ، پھوڑے اور نظر لگنے سے دم کی اجازت دی۔
  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 5723  
1
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
نملة:
پہلو پر نکلنے والے پھوڑے،
بعض دفعہ جسم کے دوسر ے حصہ پر نکل آتے ہیں۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 5723