صحيح مسلم
كِتَاب السَّلَامِ -- سلامتی اور صحت کا بیان
38. باب اسْتِحْبَابِ قَتْلِ الْوَزَغِ:
باب: گرگٹ مارنا مستحب ہے۔
حدیث نمبر: 5845
وحَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ ، وَحَرْمَلَةُ ، قالا: أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ ، عَنْ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " لِلْوَزَغِ الْفُوَيْسِقُ " زَادَ حَرْمَلَةُ، قَالَتْ: وَلَمْ أَسْمَعْهُ أَمَرَ بِقَتْلِهِ.
ابو طا ہر اور حرملہ نے کہا: ہمیں ابن وہب نے خبر دی، کہا: مجھے یو نس نے زہری سے، انھوں نے عروہ سے، انھوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے چھپکلی کو فویسق (چھوٹی فاسق) کہا حرملہ نے (اپنی) روایت میں یہ اضافہ کیا: (حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے) کہا: میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کو قتل کرنے کا حکم نہیں سنا۔
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے گرگٹ کو فُوَيسق کہا اور حرملہ کی روایت میں یہ اضافہ ہے، میں نے آپصلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے قتل کا حکم نہیں سنا۔