صحيح مسلم
كِتَاب صِفَةِ الْقِيَامَةِ وَالْجَنَّةِ وَالنَّارِ -- قیامت اور جنت اور جہنم کے احوال
8. باب انْشِقَاقِ الْقَمَرِ:
باب: شق القمر کا بیان۔
حدیث نمبر: 7077
وحَدَّثَنِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ بِمَعْنَى حَدِيثِ شَيْبَانَ.
معمر نے ہمیں قتادہ سے، انھوں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے شیبان کی حدیث سے ہم معنی روایت کی۔
یہی روایت امام صاحب ایک اور استاد سے بیان کرتے ہیں۔
  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 7077  
1
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
مرتين کا معنی یہ نہیں ہے کہ چاند دو دفعہ پھٹتا تھا،
بلکہ معنی یہ ہے کہ ایک دفعہ ایک ٹکڑادکھایا اور دوسری دفعہ دوسرا ٹکڑا دکھایا،
یا انہیں دو دفعہ کہا،
دیکھ لو،
اس لیے اگلی روایت میں مرتين کی جگہ فرقتين کا لفظ ہے۔
شِقة،
فِلقة،
فِرَقَة تینوں لفظ ہم معنی ہیں،
جن سے مراد،
ٹکڑاہے۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 7077