صحيح مسلم
كِتَاب الْجَنَّةِ وَصِفَةِ نَعِيمِهَا وَأَهْلِهَا -- جنت اس کی نعمتیں اور اہل جنت
1ق. باب صِفَّةِ الْجَنَّةِ
باب: جنت کی صفات کا بیان۔
حدیث نمبر: 7131
وحَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، حَدَّثَنَا شَبَابَةُ ، حَدَّثَنِي وَرْقَاءُ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنْ الْأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِهِ.
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی کی مانند روایت کی۔
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مذکورہ بالا روایت بیان کرتے ہیں۔
  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 7131  
1
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
مكاره:
مكروه کی جمع ہے،
ایسے کام اور عمل جو محنت ومشقت کے متقاضی ہیں،
جن کی خاطر خواہشات اور لذت انگیز چیزوں سے رکنا پڑتا ہے۔
فوائد ومسائل:
جنت انتہائی راحت و آرام کی جگہ ہے،
اس لیے اس کے حصول کے لیے محنت و طلب ور صبر آزمااعمال کرنے پڑتے ہیں اور دوزخ انتہائی تکلیف دے اور مضرت رساں مقام ہے،
اس لیے اس کے حصول کے لیے کسی محنت و مشقت کی ضرورت نہیں ہے،
بلکہ من مانی کر کے اور خواہشات کا اسیر بن کر،
انسان اس میں داخل ہوجائےگا،
کسی پابندی اور رکاوٹ کی ضرورت نہیں ہے۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 7131