صحيح البخاري
كِتَاب الْجَنَائِزِ -- کتاب: جنازے کے احکام و مسائل
87. بَابُ التَّعَوُّذِ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ:
باب: قبر کے عذاب سے پناہ مانگنا۔
حدیث نمبر: 1376
حَدَّثَنَا مُعَلًّى، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ , قَالَ: حَدَّثَتْنِي ابْنَةُ خَالِدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ الْعَاصِ،" أَنَّهَا سَمِعَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَتَعَوَّذُ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ".
ہم سے معلیٰ بن اسد نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے وہیب نے بیان کیا ‘ ان سے موسیٰ بن عقبہ نے بیان کیا۔ کہا کہ مجھ سے خالد بن سعید بن عاص کی صاحبزادی (ام خالد) نے بیان کیا ‘ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو قبر کے عذاب سے پناہ مانگتے سنا۔
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:1376  
1376. حضرت ام خالد بنت خالد ؓ سے روایت ہے،انھوں نےنبی کریم ﷺ سے سنا کہ آپ عذاب قبر سے پناہ طلب کرتے تھے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:1376]
حدیث حاشیہ:
(1)
طبرانی کی روایت میں ہے کہ آپ نے فرمایا:
عذاب قبر سے اللہ تعالیٰ کی پناہ طلب کرو کیونکہ عذاب قبر برحق ہے۔
(فتح الباري: 307/3)
اس روایت سے پہلی روایت کی تفسیر بھی ہوتی ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب عذاب کی آواز سنے بغیر عذاب قبر سے اللہ کی پناہ مانگتے تھے تو آواز سننے پر بالاولیٰ پناہ طلب کرنا ثابت ہوتا ہے۔
(2)
مصنف نے اس روایت کو کتاب الدعوات میں بھی بیان کیا ہے، اس سے پتہ چلتا ہے کہ اس حدیث کو ام خالد ؓ کے علاوہ اور کسی صحابی نے بیان نہیں کیا۔
(صحیح البخاري، الدعوات، حدیث: 6364)
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 1376