صحيح البخاري
كِتَاب الزَّكَاة -- کتاب: زکوۃ کے مسائل کا بیان
18. بَابُ لاَ صَدَقَةَ إِلاَّ عَنْ ظَهْرِ غِنًى:
باب: صدقہ وہی بہتر ہے جس کے بعد بھی آدمی مالدار ہی رہ جائے (بالکل خالی ہاتھ نہ ہو بیٹھے)۔
حدیث نمبر: 1428
وَعَنْ وُهَيْبٍ , قَالَ: أَخْبَرَنَا هِشَامٌ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ بِهَذَا.
‏‏‏‏ اور وہیب نے بیان کیا کہ ہم سے ہشام نے اپنے والد سے بیان کیا ‘ ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے اور ان سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا ہی بیان فرمایا۔
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:1428  
1428. حضرت وہیب سے روایت ہے، وہ ہشام سے بیان کر تے ہیں، انھوں نے اپنے باپ سے اور وہ حضرت ابوہریرہ ؓ سے مذکورہ (سابقہ) روایت بیان کرتے ہیں۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:1428]
حدیث حاشیہ:
(1)
امام بخاری ؒ کی پیش کردہ حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ عنوان میں نفی جنس (ذات)
نہیں، بلکہ نفی کمال ہے، یعنی انسان کے لیے بہتر یہ ہے کہ صدقہ کرنے کے بعد اس کے پاس اتنا مال ضرور ہو جس سے اس کی اور اس کے اہل و عیال کی ضروریات پوری ہو سکیں۔
صدقے کے بعد صاحب صدقہ کے لیے مالداری باقی رہے۔
اس مالداری کی دو قسمیں ہیں:
ایک تو دل کی تونگری اور مالداری باقی رہے۔
جیسا کہ حضرت ابوبکر ؓ نے اسی قوت قلب کی وجہ سے اپنے کلی توکل کا اظہار کیا تھا۔
یا پھر مالی غنا باقی رہے جس سے وہ اپنی ضروریات کو پورا کر سکے۔
(2)
امام بخاری ؒ نے مذکورہ احادیث کی روشنی میں یہ رہنمائی فرمائی ہے کہ انسان کے لیے صدقہ و خیرات کرنا اسی وقت سود مند ہے جب وہ شرعی حدود کو پیشِ نظر رکھے۔
کسی کو یہ اجازت نہیں ہے کہ وہ اپنے اہل و عیال سے بے نیاز ہو کر اپنی تمام جائیداد فی سبیل اللہ وقف کر دے اور اپنے ورثاء کو مفلس اور تنگ دست چھوڑ جائے۔
ایسا کرنے سے ورثاء کی حق تلفی ہو گی۔
ہاں! اگر کوئی حضرت ابوبکر ؓ جیسا صابر و شاکر مسلمان ہو تو اس کے لیے زیادہ سے زیادہ ایثار پیش کرنا جائز ہو گا، مگر آج کل ایسی مثالیں ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملتیں۔
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 1428