سنن ابي داود
أبواب تفريع استفتاح الصلاة
ابواب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل
159. باب السُّجُودِ عَلَى الأَنْفِ وَالْجَبْهَةِ
باب: ناک اور پیشانی پر سجدہ کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 894
حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنَا صَفْوَانُ بْنُ عِيسَى، حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" رُئِيَ عَلَى جَبْهَتِهِ وَعَلَى أَرْنَبَتِهِ أَثَرُ طِينٍ مِنْ صَلَاةٍ صَلَّاهَا بِالنَّاسِ".
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشانی اور ناک پر (شب قدر میں) اس نماز کی وجہ سے جو آپ نے لوگوں کو پڑھائی، مٹی کا اثر دیکھا گیا۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الأذان 41 (669)، 135 (813)، 151 (836)، ولیلة القدر 2 (2016)، 3 (2018)، والاعتکاف 1 (2027)، 9 (2036)، 13 (204)، صحیح مسلم/الصوم 40 (1167)، سنن النسائی/التطبیق 42 (1096)، والسھو 98 (1357)، (تحفة الأشراف: 4419)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/الاعتکاف 6 (9)، مسند احمد (3/94)، ویأتي برقم: (1382) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح بخاري (813) صحيح مسلم (1167)