سنن ابي داود
كِتَاب الْفَرَائِضِ -- کتاب: وراثت کے احکام و مسائل
3. باب مَنْ كَانَ لَيْسَ لَهُ وَلَدٌ وَلَهُ أَخَوَاتٌ
باب: جس کی اولاد نہ ہو صرف بہنیں ہوں۔
حدیث نمبر: 2888
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق، عَنْ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ، قَالَ: آخِرُ آيَةٍ نَزَلَتْ فِي الْكَلَالَةِ يَسْتَفْتُونَكَ قُلِ اللَّهُ يُفْتِيكُمْ فِي الْكَلالَةِ سورة النساء آية 176.
براء بن عازب رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کلالہ کے سلسلے میں آخری آیت جو نازل ہوئی ہے وہ: «يستفتونك قل الله يفتيكم في الكلالة» ہے ۱؎۔

تخریج الحدیث: «‏‏‏‏صحیح البخاری/المغازي 66 (4364)، والتفسیر 27 (4605)، 3 (4656)، والفرائض 14 (6744)، صحیح مسلم/الفرائض 3 (1618)، (تحفة الأشراف: 1870)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/تفسیر سورة النساء 27 (4346) (صحیح)» ‏‏‏‏

وضاحت: ۱؎: جو سورہ نساء کے اخیر میں ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح
  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 2888  
´جس کی اولاد نہ ہو صرف بہنیں ہوں۔`
براء بن عازب رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کلالہ کے سلسلے میں آخری آیت جو نازل ہوئی ہے وہ: «يستفتونك قل الله يفتيكم في الكلالة» ہے ۱؎۔ [سنن ابي داود/كتاب الفرائض /حدیث: 2888]
فوائد ومسائل:
حضرت ابن عباس ؓ کی روایت میں ہے کہ آخری آیت جو نبی ﷺ پر ناز ل ہوئی وہ سود کےمتعلق تھی، جبکہ ا س حدیث میں کلالہ کی آیت کا ذکر ہے۔
تو ان میں کوئی تعارض نہیں، اس طرح کہ دونوں آیتیں اپنے اپنے موضوع میں آخری ہیں۔
   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 2888