صحيح البخاري
كِتَاب الْحَجِّ -- کتاب: حج کے مسائل کا بیان
78. بَابُ الطَّوَافِ عَلَى وُضُوءٍ:
باب: (کعبہ کا) طواف وضو کر کے کرنا۔
حدیث نمبر: 1642
وَقَدْ أَخْبَرَتْنِي أُمِّي أَنَّهَا أَهَلَّتْ هِيَ وَأُخْتُهَا وَالزُّبَيْرُ وَفُلَانٌ وَفُلَانٌ بِعُمْرَةٍ، فَلَمَّا مَسَحُوا الرُّكْنَ حَلُّوا".
اور مجھے میری والدہ نے خبر دی کہ انہوں نے اپنی بہن اور زبیر اور فلاں فلاں (رضی اللہ عنہم) کے ساتھ عمرہ کیا ہے یہ سب لوگ حجر اسود کا بوسہ لے لیتے تو عمرہ کا احرام کھول دیتے۔
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 1642  
1642.۔ (حضرت عروہ کہتے ہیں کہ) مجھے میری والدہ نے خبردی، انھوں نے اپنی بہن حضرت زبیر ؓ اور فلاں فلاں کے ساتھ عمرہ کیا ہے، یہ سب لوگ حجر اسود کو بوسہ دیتے تو احرام کھول دیتے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:1642]
حدیث حاشیہ:
جمہور علما کے نزدیک طواف میں طہارت یعنی باوضوہونا شرط ہے۔
محمد بن عبدالرحمن بن نوفل نے عروہ سے کیا پوچھا اس روایت میں یہ مذکور نہیں ہے۔
لیکن امام مسلم کی روایت میں اس کا بیان ہے کہ ایک عراقی نے محمد بن عبدالرحمن سے کہا کہ تم عروہ سے پوچھو اگر ایک شخص حج کا احرام باندھے تو طواف کر کے وہ حلال ہوسکتا ہے؟ اوراگر وہ کہیں نہیں ہوسکتا ہے تو کہنا ایک شخص تو کہتے ہیں حلال ہوجاتاہے۔
محمد بن عبدالرحمن نے کہا میں نے عروہ سے پوچھا، انہوں نے کہا جو کوئی حج کا احرام باندھے وہ جب تک حج سے فارغ نہ ہوحلال نہیں ہوسکتا۔
میں نے کہا ایک شخص تو کہتے ہیں کہ وہ حلال ہوجاتا ہے۔
انہوں نے کہا اس نے بری بات کہی۔
آخر حدیث تک۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 1642