صحيح البخاري
كِتَاب الْوُضُوءِ -- کتاب: وضو کے بیان میں
32. بَابُ الْتِمَاسِ الْوَضُوءِ إِذَا حَانَتِ الصَّلاَةُ:
باب: نماز کا وقت ہو جانے پر پانی کی تلاش ضروری ہے۔
وَقَالَتْ عَائِشَةُ حَضَرَتِ الصُّبْحُ فَالْتُمِسَ الْمَاءُ، فَلَمْ يُوجَدْ، فَنَزَلَ التَّيَمُّمُ.
‏‏‏‏ ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ (ایک سفر میں) صبح ہو گئی ‘ پانی تلاش کیا گیا، مگر نہیں ملا۔ تو آیت تیمم نازل ہوئی ۔