ابو حمید ساعدی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کوئی شخص مسجد میں جائے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر سلام بھیجے، پھر کہے: «اللهم افتح لي أبواب رحمتك»”اے اللہ! میرے لیے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے“ اور جب نکلے تو یہ کہے: «اللهم إني أسألك من فضلك»”اے اللہ! میں تجھ سے تیرے فضل کا سوال کرتا ہوں“۔
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث772
´مسجد میں داخل ہونے کے وقت پڑھی جانے والی دعا کا بیان۔` ابو حمید ساعدی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کوئی شخص مسجد میں جائے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر سلام بھیجے، پھر کہے: «اللهم افتح لي أبواب رحمتك»”اے اللہ! میرے لیے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے“ اور جب نکلے تو یہ کہے: «اللهم إني أسألك من فضلك»”اے اللہ! میں تجھ سے تیرے فضل کا سوال کرتا ہوں۔“[سنن ابن ماجه/كتاب المساجد والجماعات/حدیث: 772]
اردو حاشہ: مسجد میں داخل ہونے کا مقصد عبادت ہے جو اللہ کی رحمتوں کے نزول کا باعث ہے اس لیے مسجد میں آتے وقت اللہ سے رحمت کا سوال کیا جاتا ہے۔ مسجد سے باہر نکل کر انسان دیگر کاموں میں مشغول ہوتا ہے جن کا تعلق اس کے معاش سے ہوتا ہے اس لیے اس وقت اللہ سے اس کا فضل مانگا جاتا ہے تاکہ حلال اور بابرکت روزی حاصل ہو۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 772