سنن ابن ماجه
كتاب المناسك -- کتاب: حج و عمرہ کے احکام و مسائل
45. بَابُ : الْعُمْرَةِ فِي رَمَضَانَ
باب: ماہ رمضان میں عمرہ کرنے کی فضیلت کا بیان۔
حدیث نمبر: 2991
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ بَيَانٍ ، وَجَابِرٌ ، عَنْ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ وَهْبِ بْنِ خَنْبَشٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُول اللَّه صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" عُمْرَةٌ فِي رَمَضَانَ، تَعْدِلُ حَجَّةً".
وہب بن خنبش رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: رمضان میں عمرہ، (ثواب میں) حج کے برابر ہے۔

تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 11797، ومصباح الزجاجة: 1048)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/308، 3/353، 4/177، 186) (صحیح)» ‏‏‏‏

قال الشيخ الألباني: صحيح
  مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث2991  
´ماہ رمضان میں عمرہ کرنے کی فضیلت کا بیان۔`
وہب بن خنبش رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: رمضان میں عمرہ، (ثواب میں) حج کے برابر ہے۔‏‏‏‏ [سنن ابن ماجه/كتاب المناسك/حدیث: 2991]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
ماہ رمضان میں ہر عمل کا ثواب زیادہ ہوجاتا ہے۔
اسی طرح عمرے کا ثواب بھی بڑھ کر حج کے برابر ہوجاتا ہے۔

(2)
ماہ رمضان میں موقع ملے تو ضرور عمرہ کرنا چاہیے۔

(3)
یہ عمرہ ثواب میں حج کے برابر ہے۔
تاہم یہ فرض حج کا متبادل نہیں۔
جس شخص پر حج فرض ہواسے حج ہی کرنا ضروری ہے رمضان کے عمرے سے حج کا فرض ادا نہیں ہوجاتا۔
   سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 2991