سنن ابن ماجه
كتاب الذبائح -- کتاب: ذبیحہ کے احکام و مسائل
12. بَابُ : لُحُومِ الْخَيْلِ
باب: گھوڑوں کے گوشت کا حکم۔
حدیث نمبر: 3190
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ الْمُنْذِرِ ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ ، قَالَتْ:" نَحَرْنَا فَرَسًا فَأَكَلْنَا مِنْ لَحْمِهِ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ".
اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہما کہتی ہیں کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں ایک گھوڑا ذبح کیا، اور اس کا گوشت کھایا۔

تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الصید 24 (5510 و 5511)، 27 (5519)، صحیح مسلم/الصید 6 (1942)، سنن النسائی/الضحایا 22 (4411)، 32 (4425، 4426)، (تحفة الأشراف: 15746)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/345، 346، 353)، سنن الدارمی/الأضاحي 22 (2035) (صحیح)» ‏‏‏‏

قال الشيخ الألباني: صحيح