سنن ابن ماجه
كتاب الأشربة -- کتاب: مشروبات کے متعلق احکام و مسائل
9. بَابُ : كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ
باب: ہر نشہ لانے والی چیز حرام ہے۔
حدیث نمبر: 3388
حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى , حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ , أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ عَنْ أَيُّوبَ بْنِ هَانِئٍ , عَنْ مَسْرُوقٍ , عَنْ ابْنِ مَسْعُودٍ , أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ:" كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ"، قَالَ بْن مَاجَه: هَذَا حَدِيثُ الْمِصْرِيِّينَ.
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔ ابن ماجہ کہتے ہیں: یہ اہل مصر کی حدیث ہے۔

تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 9563، ومصباح الزجاجة: 1175) (صحیح)» ‏‏‏‏ (سند میں ایوب بن ہانی ضعیف راوی ہیں، لیکن اگلی حدیثوں سے تقویت پاکر صحیح ہے)

قال الشيخ الألباني: صحيح لغيره
  مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث3388  
´ہر نشہ لانے والی چیز حرام ہے۔`
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔‏‏‏‏ ابن ماجہ کہتے ہیں: یہ اہل مصر کی حدیث ہے۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الأشربة/حدیث: 3388]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
امام ابن ماجہ رحمۃ اللہ علیہ کے فرمان کامطلب یہ ہے کہ یہ حدیث حضرت عبد اللہ ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی سند سے روایت کرتے والے مصر کے محدثین ہیں۔
دوسرے شہر کے محدثین نے یہ روایت بیان نہیں کی۔
   سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 3388