سنن نسائي
ذكر ما يوجب الغسل وما لا يوجبه -- ابواب: جن چیزوں سے غسل واجب ہو جاتا ہے اور جن سے نہیں ہوتا
196. بَابُ : التَّيَمُّمِ فِي الْحَضَرِ
باب: حضر میں (دوران اقامت) تیمم کا بیان۔
حدیث نمبر: 314
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ مُحَمَّدٍ، قال: حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ نَاجِيَةَ بْنِ خُفَافٍ، عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ، قال: أَجْنَبْتُ وَأَنَا فِي الْإِبِلِ فَلَمْ أَجِدْ مَاءً، فَتَمَعَّكْتُ فِي التُّرَابِ تَمَعُّكَ الدَّابَّةِ، فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَخْبَرْتُهُ بِذَلِكَ، فَقَالَ:" إِنَّمَا كَانَ يَجْزِيكَ مِنْ ذَلِكَ التَّيَمُّمُ".
عمار بن یاسر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں اونٹ چرا رہا تھا کہ میں جنبی ہو گیا، اور مجھے پانی نہیں ملا، تو میں نے جانور کی طرح مٹی میں لوٹ پوٹ لیا، پھر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور میں نے آپ کو اس کی خبر دی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارے لیے بس تیمم ہی کافی تھا۔

تخریج الحدیث: «تفرد بہ النسائی، (تحفة الأشراف 10368)، مسند احمد 4/263 (ضعیف) (اس کے راوی ’’ناجیة“ لین الحدیث ہیں)»

قال الشيخ الألباني: صحيح لغيره
  حافظ نديم ظهير حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث سنن ابي داود 318  
´تیمم کا بیان`
«. . . حَدَّثَهُ عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ،" أَنَّهُ كَانَ يُحَدِّثُ أَنَّهُمْ تَمَسَّحُوا وَهُمْ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالصَّعِيدِ لِصَلَاةِ الْفَجْرِ، فَضَرَبُوا بِأَكُفِّهِمُ الصَّعِيدَ ثُمَّ مَسَحُوا وُجُوهَهُمْ مَسْحَةً وَاحِدَةً، ثُمَّ عَادُوا فَضَرَبُوا بِأَكُفِّهِمُ الصَّعِيدَ مَرَّةً أُخْرَى فَمَسَحُوا بِأَيْدِيهِمْ كُلِّهَا إِلَى الْمَنَاكِبِ وَالْآبَاطِ مِنْ بُطُونِ أَيْدِيهِمْ .»
۔۔۔ عمار بن یاسر رضی اللہ عنہما بیان کرتے تھے کہ لوگوں نے فجر کی نماز کے لیے پاک مٹی سے تیمم کیا، یہ لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، تو انہوں نے مٹی پر اپنا ہاتھ مارا اور منہ پر ایک دفعہ پھیر لیا، پھر دوبارہ مٹی پر ہاتھ مارا اور اپنے پورے ہاتھوں پر پھیر لیا یعنی اپنی ہتھیلیوں سے لے کر کندھوں اور بغلوں تک۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الطَّهَارَةِ: 318]

فقہ الحدیث
➊ تیمم میں دو ضربوں والی روایات ضعیف ہیں، مذکورہ حدیث صحیح ہے لیکن منسوخ ہے۔
◈ امام احمد بن محمد المظفرالرازی (متوفی 631ھ) نے درج بالا روایت کو سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ ہی سے مروی حدیث [صحيح البخاري: 338، مشكوٰة: 528] کی وجہ سے منسوخ قرار دیا ہے۔ [ناسخ والمنسوخ فى الاحاديث ص 38]
نیز دیکھئے امام حازمی رحمہ اللہ (متوفی 584ھ) کی کتاب «الاعتبار فى الناسخ والمنسوخ فى الحديث» [271/1]
پس معلوم ہوا کہ تیمم کرنے کا راجح و غیر منسوخ طریقہ وہی ہے جو اضواء المصابیح حدیث [528] میں بیان ہو چکا ہے۔
   ماہنامہ الحدیث حضرو ، شمارہ 134، حدیث/صفحہ نمبر: 6   
  مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث571  
´تیمم میں زمین پر ضرب (ہاتھ مارنا) دو بار۔`
عمار بن یاسر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جب لوگوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تیمم کیا، تو آپ نے مسلمانوں کو حکم دیا، تو انہوں نے اپنی ہتھیلیاں مٹی پر ماریں اور ہاتھ میں کچھ بھی مٹی نہ لی، پھر اپنے چہروں پر ایک بار مل لیا، پھر دوبارہ اپنی ہتھیلیوں کو مٹی پر مارا، اور اپنے ہاتھوں پر مل لیا ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/أبواب التيمم/حدیث: 571]
اردو حاشہ:
حضرت عمار رضی اللہ عنہ سے زیادہ روایات ایک دفعہ زمین پر ہاتھ مارنے کی ہیں۔
خود حضرت عمار رضی اللہ عنہ کا فتوی بھی ایک بار ہاتھ مار کر تیمم کرنے کا ہےجیسا کہ امام ترمذی ؒ نے جامع الترمذی میں بیان کیا ہے۔
امام ترمذی فرماتے ہیں:
حضرت عمار رضی اللہ عنہ کی حدیث حسن صحیح ہے اور وہ کئی اسناد سے حضرت عمار رضی اللہ عنہ سے مروی ہیں۔
اور یہی قول متعدد صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کا ہے، جن میں حضرت علی، حضرت عمار اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ بھی شامل ہیں۔
اور متعدد تابعین کا بھی یہی قول ہےجن میں حضرت شعبی، عطاء اور مکحول ؒ بھی شامل ہیں، ان سب نے فرمایا:
تیمم میں چہرے اور ہاتھوں کے لیے ایک ہی ضرب ہے۔
امام احمد اور اسحاق رحمہ اللہ کا بھی یہی موقف ہے۔
اس کے بعد امام ترمذی نے دو ضربوں کے قائلین کے نام لیے ہیں۔
جن میں صحابہ بھی ہیں تابعین بھی اور ائمہ فقہ بھی، اس لیے دونوں طریقوں پر عمل کیا جا سکتا ہے لیکن ایک دفعہ ہاتھ مارنے والی روایت پر عمل کرنا بہتر ہے۔
واللہ اعلم۔
ديكھیے:
(جامع الترمذي، الطهارة، باب ماجاء في التيمم، حديث: 144)
امام شوکانی رحمه الله فرماتے ہیں کہ:
دو مرتبہ ہاتھ زمین پر مارنے والی تمام روایات میں مقال (گفتگو)
ہے (ضعف ہے)
اگر یہ روایات صحیح ہوتیں تو ان پر عمل کرنا متعین ہوتا کیونکہ اس میں ایک بات زیادہ ہے جسے قبول کرنا ضروری ہوتا ہے۔
اس لیے حق بات یہ ہے کہ صحیحین کی اس روایت عمار کو ہی کافی سمجھا جائے جس میں ایک مرتبہ ہاتھ زمین پر مارنے کا ذکر ہےجب تک کہ دو مرتبہ والی روایت صحیح ثابت نہ ہوجائے۔ (نیل الاوطار: 1؍264)
   سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 571